ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو سینٹرل بینکنگ لندن نے اپنے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔ آر بی آئی نے X پر ایک پوسٹ میں کہا ’’ریزرو بینک آف انڈیا کو سنٹرل بینکنگ، لندن، انگلینڈ کے ذریعہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈ 2025 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ آر بی آئی کو اس کے ذریعے تیار کردہ ’’پرواہ‘‘ اور ’’سارتھی‘‘ سسٹم اور اس کے بہترین اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ یہ سسٹم آر بی آئی کے اندرونی ڈیولپرز نے ہی تیار کیے ہیں۔ ایوارڈ کمیٹی نے اس کی نشان دہی کی کہ کس طرح اس طرح کے ڈیجیٹل اقدامات نے کاغذی کاموں کو کم سے کم کرتے ہوئے آر بی آئی کے داخلی اور خارجی کاموں کو بہتر بنایا ہے۔‘‘
کیا ہے ’’پرواہ‘‘ اور ’’سارتھی سسٹم
سنٹرل بینکنگ لندن نے ایک ریلیز میں کہا کہ دونوں اقدامات اس کام کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ سارتھی، جس کا مطلب ہندی میں ‘رتھ’ ہے، نے آر بی آئی کے تمام اندرونی ورک فلو کو ڈیجیٹائز کیا۔ یہ جنوری 2023 میں لائیو ہوا، جس سے ملازمین کو دستاویزات کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے اور ان کا اشتراک کرنے میں مدد ملی۔ ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنایا گیا اور رپورٹس اور ڈیش بورڈز کے ذریعے ڈیٹا کے تجزیہ کے ذرائع میں اضافہ ہوا۔
ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کا دوسرا مرحلہ مئی 2024 میں ’’پرواہ‘‘ کے نام سے شروع کیا گیا۔ پرواہ کا معنی ہندی میں ’’بہاؤ‘‘ ہے۔ اس سسٹم نے بیرونی صارفین کے لیے آر بی آئی میں ریگولیٹری درخواستیں جمع کروانے کا ایک ڈیجیٹل ذریعہ فراہم کیا۔ ’’پرواہ پورٹل‘‘ کے ذریعے جمع کرائے گئے دستاویز اور اس پر کارروائی کے دستاویز بعد ازاں سارتھی ڈیٹا بیس میں بھی شامل کر دیے جاتے ہیں، جہاں انھیں مرکزی سائبر سیکیورٹی سسٹم اور دیجیٹل ٹریکنگ کے ساتھ آر بی آئی کے دفاتر میں ڈیجیٹل طور پر ہینڈل کیا جاسکتا ہے۔
’’سارتھی‘‘ سسٹم کی تفہیم کے لیے معاون پورٹلز بھی ہیں
سینٹرل بینکینگ لندن کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’سارتھی‘‘ کی اس کامیابی میں ٹیم کے کام کا اہم کردار ہے۔ بینک کی آئی ٹی ٹیم نے یہ سسٹم بنانے سے پہلے بینک کے عملے کے ساتھ ان کی ضروریات کی تفہیم کے لیے ایک طویل باہمی تعاون پر مبنی تحقیق کی اور پھر اسے اپ گریڈ کرنے کے لیے ہر محکمے میں ایک سینئر ’’نوڈل افسر‘‘ کا تقرر کیا۔ آن لائن ’’سارتھی پاٹھ شالا‘‘ صارفین کو اس سسٹم کی جانکاریاں فراہم کرتی ہے۔ مزید برآں، ’’سارتھی متراس‘‘ (دوست) آر بی آئی کے ہر دفتر میں ایسے لوگوں پر مبنی ہے جو اس سسٹم کو اچھی طرح جانتے ہیں اور کوئی بھی مسئلہ پیدا ہونے کی صورت میں ساتھیوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…