قومی

PM Modi shared a Sanskrit Subhashit: سچائی سے دولت، خدمت سے شہرت اور مسلسل مشق سے علم حاصل ہوتا ہے، وزیراعظم کا پیغام

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ترغیبی سنسکرت سُبھاشِت (اخلاقی و حکمت آموز شعر) شیئر کیا، جس میں سچائی، خدمت، علم اورعمل کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔وزیراعظم مودی نے اپنی پوسٹ میں سنسکرت شلوک شیئر کرتے ہوئے لکھا:

“सत्यानुसारिणी लक्ष्मीः कीर्तिस्त्यागानुसारिणी।
अभ्याससारिणी विद्या बुद्धिः कर्मानुसारिणी।।“

اس شلوک کا مفہوم بیان کرتے ہوئے  پی ایم مودی نے کہا کہ دولت سچائی اور دیانت داری کا ساتھ دیتی ہے، شہرت اور عزت دوسروں کی بھلائی اور ایثار کے ذریعے حاصل ہوتی ہے، علم مسلسل مشق اور محنت سے ملتا ہے، جبکہ عقل و دانش عمل کے ذریعے نکھرتی اور ترقی کرتی ہے۔وزیراعظم مودی گزشتہ چند دنوں سے مسلسل سنسکرت کے حکمت آموز اشعار شیئر کر رہے ہیں۔ بدھ کو انہوں نے ایک اور سُبھاشِت پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ محبت، احترام اور قبولیت انسان کو فخر اور اطمینان کا احساس دلاتی ہے۔ اس سے نہ صرف خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ نئی توانائی اور جوش و جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے یہ سنسکرت شلوک بھی شیئر کیا تھا:

“त्वत्सम्भावितमात्मानं बहु मन्यामहे वयम्‌।
प्रायः प्रत्ययमाधत्ते स्वगुणेषूत्तमादरः।“

جس کا مفہوم یہ ہے کہ جب کسی باوقار اور اعلیٰ شخصیت کی جانب سے عزت اور احترام ملتا ہے تو انسان اپنے آپ کو خوش نصیب اور قابلِ فخر محسوس کرتا ہے۔ ایسے احترام سے انسان کے اندر موجود صلاحیتوں پر یقین مزید مضبوط ہوتا ہے۔اس سے قبل 16 جون کو وزیراعظم مودی نے ایک اور سنسکرت شلوک کے ذریعے دانشمندی اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ صبر، تدبر اور دور اندیشی کے ساتھ کیے گئے فیصلے ہی کامیابی اور خوشحالی کی راہیں ہموار کرتے ہیں۔انہوں نے جو شلوک شیئر کیا تھا، اس کا مفہوم یہ تھا کہ کسی بھی کام کو جلد بازی یا بغیر سوچے سمجھے انجام نہیں دینا چاہیے، کیونکہ غیر دانشمندانہ فیصلے بڑی مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس کے برعکس جو شخص غور و فکر اور حکمت کے ساتھ قدم اٹھاتا ہے، کامیابی اور خوشحالی خود اس کی طرف راغب ہوتی ہیں۔وزیراعظم مودی کی جانب سے مسلسل شیئر کیے جانے والے یہ سنسکرت سُبھاشِت نہ صرف بھارتی ثقافتی ورثے کی جھلک پیش کرتے ہیں بلکہ نوجوانوں اور عوام کو اخلاقی اقدار، مثبت سوچ اور عملی زندگی میں کامیابی کے اصولوں کی جانب بھی راغب کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

13 minutes ago

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

3 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

4 hours ago