قومی

Abhishek Banerjee’s plea: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے ابھیشیک بنرجی کی عرضی مسترد، ہتک عزت مقدمے میں گرفتاری وارنٹ پر عبوری روک ختم

بھوپال: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی جانب سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں جاری گرفتاری وارنٹ پر عائد عبوری روک ختم کر دی ہے۔ یہ مقدمہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما آکاش وجے ورگیہ کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔

درخواست گزار کی عدم دلچسپی پر برہمی کا اظہار

ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست گزار کے وکیل کو متعدد مواقع دیے گئے، لیکن انہوں نے دلائل کا آغاز ہی نہیں کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ درخواست گزار اس مقدمے کی پیروی میں مزید دلچسپی نہیں رکھتے، اس لیے درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کیا جاتا ہے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ اس حکم کی نقل فوری طور پر متعلقہ ٹرائل کورٹ کو بھیجی جائے تاکہ آئندہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔

گرفتاری وارنٹ پر عبوری روک فوری طور پر ختم

ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ 12 نومبر 2025 کو جاری کیا گیا وہ عبوری حکم، جس کے تحت بھوپال کی ایم پی/ایم ایل اے خصوصی عدالت کی جانب سے جاری گرفتاری وارنٹ پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا، اب فوری اثر سے ختم کر دیا گیا ہے۔ 17 جون 2026 کو جسٹس پرمود کمار اگروال کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا، ’’پہلے مرحلے میں بھی درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا اور پاس اوور کے بعد بھی کوئی عدالت میں حاضر نہیں ہوا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ درخواست گزار نے اس درخواست کی پیروی میں دلچسپی کھو دی ہے، لہٰذا درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے۔‘‘

کیا ہے معاملہ اور کب ہوا دائر ہوا مقدمہ؟

یہ معاملہ نومبر 2020 کا ہے، جب کولکاتا میں ایک سیاسی ریلی کے دوران ابھیشیک بنرجی نے مبینہ طور پر بی جے پی کے سینئر رہنما کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ کو ’’غنڈا‘‘ قرار دیا تھا۔ بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آکاش وجے ورگیہ نے بھوپال کی خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

مسلسل غیر حاضری کے باعث جاری ہوا تھا وارنٹ

مقدمے کی سماعت کے دوران بھوپال کی خصوصی عدالت نے ابھیشیک بنرجی کی مسلسل غیر حاضری کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ہائی کورٹ نے اس وارنٹ پر عبوری روک لگا دی تھی، تاہم تازہ فیصلے کے بعد یہ روک ختم ہو گئی ہے اور اب مقدمے کی کارروائی دوبارہ آگے بڑھ سکے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

3 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

3 hours ago