قومی

Delhi Liquor Policy Case: ’’ادھرم اور ناانصافی ہارتی ہے اور سچ ہی جیتتا ہے…‘‘، عدالت سے بری ہونے کے بعد اروند کیجریوال نے ایکس پر کیا پوسٹ

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی سے متعلق سی بی آئی کیس میں جمعہ کے روز راؤز ایونیو کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پر اپنا ردِعمل ظاہر کیا۔

دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “آخر میں ادھرم اور ناانصافی ہارتا ہے اور سچ ہی جیتتا ہے۔ ستیہ میو جیتے۔”

اروند کیجریوال اور ان کے ساتھیوں کو کیا گیا بدنام

اروند کیجریوال کی رہائی کے بعد ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “دنیا میں کوئی شخص کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو جائے، لیکن ایشور کی طاقت سے بڑا نہیں ہو سکتا۔ اروند کیجریوال نے اپنی پوری زندگی ایمانداری کے ساتھ گزاری ہے۔ ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ بھارت ترقی کرے۔ لیکن ان لوگوں نے اقتدار کی لالچ میں ہم پر چھوٹے الزامات لگائے گئے۔ اروند کیجریوال اور ان کے ساتھیوں کو بدنام اور پریشان کیا گیا۔ مجھے یقین تھا کہ ایشور ہمارا ساتھ دے گا اور سچ کی جیت ہوگی۔ اس مشکل وقت میں جن لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا، میں ان سب کی شکر گزار ہوں۔”

خاندان کے افراد نے پھول نچھاور کر کے کیا استقبال

دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے بھی اپنے بیان میں لکھا، “چاہے کتنے ہی جھوٹے الزامات لگائے گئے ہوں اور کتنا ہی ظلم کیا گیا ہو، آخر میں سچ کی جیت ہوئی۔ بی جے پی کی سازش اور اروند کیجریوال کی پختہ ایمانداری آج پورے ملک کے سامنے آ گئی ہے۔” عدالت سے بری ہونے کے بعد جب اروند کیجریوال اپنے گھر پہنچے تو خاندان کے افراد نے ان پر پھول نچھاور کر کے استقبال کیا۔ اس موقع پر کیجریوال نے اپنی اہلیہ سنیتا اور بچوں کو گلے لگایا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران کیجریوال ہوئے جذباتی

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران اروند کیجریوال جذباتی نظر آئے۔ انہوں نے کہا، “آج سچائی کی جیت ہوئی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے بنائے گئے مبینہ شراب گھوٹالے کی حقیقت عدالت نے واضح کر دی ہے۔ عام آدمی پارٹی کو ختم کرنے کے لیے آزاد بھارت کی سب سے بڑی سازش رچی گئی، لیکن آج عدالت نے واضح کر دیا کہ اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور عام آدمی پارٹی بدعنوان نہیں ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں صرف ایمانداری کمائی ہے۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ اقتدار کے لیے ملک اور آئین کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں، بلکہ اچھے کام کر کے عوام کا اعتماد حاصل کریں اور اقتدار میں آئیں۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

6 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

11 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

43 minutes ago