قومی

OP Rajbhar Big Statement: ’’ہمارا ملک پہلے زرعی بنیادوں پر قائم تھا، اب ذات پات کی بنیاد پر…‘‘ — اتر پردیش کے وزیر اوم پرکاش راج بھر کا نسل پرستی پر سخت حملہ

کھتولی تحصیل علاقے میں ونچت شوشِت ایکتا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اوم پرکاش راج بھر نے مظفر نگر فسادات کا ذکر کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جب مظفر نگر میں فسادات ہو رہے تھے اور لوگ مارے جا رہے تھے، اس وقت اکھلیش یادو ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے، مگر وہ سیفئی میں بیٹھ کر رقص و موسیقی کے پروگرام دیکھ رہے تھے۔

راج بھر نے کہا کہ کسی بھی وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ جہاں حالات خراب ہوں وہاں فوری طور پر امن قائم کرے، لیکن اس وقت حکومت کی ترجیح عوام کی حفاظت کے بجائے تفریح تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک طرف لوگ قتل ہو رہے تھے، دیہات سے نقل مکانی پر مجبور تھے اور جان بچا کر بھاگ رہے تھے، جبکہ باپ بیٹے وہاں بیٹھ کر ناچ دیکھ رہے تھے۔

شنکراچاریہ اویمکتیشورانند کی حمایت پر بھی تنقید

شنکراچاریہ اویمکتیشورانند کی حمایت کرنے پر سماجوادی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ 1990 میں سماجوادی پارٹی کی حکومت کے دوران انہی لوگوں کے ساتھ سختی برتی گئی تھی، مگر آج وہی پارٹی ان کے حق میں کھڑی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اور کانگریس کو دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے ماضی پر نظر ڈالنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کو کوئی بھی شخص اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا تو قانون اپنا کام ضرور کرے گا۔ چاہے عام شہری ہو، وزیر اعلیٰ ہو یا وزیر اعظم، سب کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

ذات پات کی سیاست پر سخت حملہ

ذات پات کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے راج بھر نے کہا کہ بھارت پہلے ایک زرعی ملک تھا، مگر اب ذات پات کی بنیاد پر تقسیم ہوتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق جب تک تحصیل دفاتر میں ذات کا سرٹیفکیٹ جاری ہوتا رہے گا، تب تک ملک سے ذات پرستی ختم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذات سے پاک سماج کے قیام کی جدوجہد کر رہے ہیں اور “ذات توڑو، سماج جوڑو” کی تحریک چلا رہے ہیں۔

راج بھر نے الزام لگایا کہ سماجوادی پارٹی اور کانگریس نے پسماندہ طبقات، مسلمانوں اور دلتوں کے حقوق کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکھلیش یادو کے دور حکومت میں سرکاری بھرتیوں میں مخصوص ذات کو ترجیح دی جاتی تھی، جبکہ موجودہ یوگی حکومت میں میرٹ کی بنیاد پر اہل نوجوانوں کا انتخاب ہو رہا ہے۔

این ڈی اے کے ساتھ انتخاب لڑنے کا اعلان

اپنے خطاب کے دوران وزیر راج بھر نے واضح کیا کہ وہ این ڈی اے اتحاد کا حصہ ہیں اور آئندہ انتخابات بھی اسی اتحاد کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی تیاریاں جاری ہیں، بیلٹ پیپر تیار ہو چکے ہیں اور ووٹر لسٹ کی اشاعت مقررہ وقت پر ہوگی، اس لیے انتخابات وقت پر ہی منعقد ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Prashant Kishor In Nawada: نوادہ میں پرشانت کشور کا نتیش حکومت پر حملہ، اننت سنگھ کی حمایت پر بھی دیا ردعمل

پرشانت کشور نے بے روزگاری، نوجوانوں کی نقل مکانی اور ریاست میں سیلاب کی صورتحال…

32 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی 8 اکتوبر کو انڈیا موبائل کانگریس کے 10ویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 8 اکتوبر کو صبح تقریباً 10 بجے یشوبھومی میں انڈیا موبائل…

1 hour ago

INDIA Alliance Next Move: لنچ کے بعد جنتر منتر کی طرف اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ روانہ، راہل گاندھی بولے-FIR میرے لیے میڈل کی طرح

’ووٹ چوری‘ کے الزامات پر اپوزیشن کے احتجاج کا سلسلہ جاری، کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے…

2 hours ago