قومی

Indigo Operates Over 2000 Flights: انڈیگو نے مسلسل دوسرے دن 2000 سے زائد فلائٹیں آپریٹ کیں، آپریشن بتدریج معمول پر

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے مسلسل دوسرے دن 2000 سے زائد پروازیں آپریٹ کی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ نظرثانی شدہ فلائٹ شیڈول کے تحت گزشتہ چند دنوں سے پروازوں کی صورتحال مستحکم اور معمول کے مطابق بنی ہوئی ہے۔ انڈیگو کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ماہ کے آغاز میں بڑی تعداد میں پروازوں کی منسوخی کے باعث ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایئرلائن کے مطابق جمعہ کو اس نے 2050 سے زیادہ پروازیں آپریٹ کیں، جبکہ ہفتہ کو بھی اسی تعداد میں پروازیں چلنے کی توقع ہے۔ انڈیگو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے تمام 138 آپریشنل مقامات پر کنیکٹیویٹی برقرار ہے اور آن ٹائم پرفارمنس کمپنی کے طے شدہ معیارات کے مطابق مسلسل بہتر رہی ہے۔

انڈیگو نے واضح کیا کہ وہ مرحلہ وار اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔ 8 دسمبر کو ایئرلائن نے 1700 سے زائد پروازیں چلائیں، 9 دسمبر کو یہ تعداد 1800 سے زیادہ رہی، جبکہ 10 اور 11 دسمبر کو بالترتیب 1900 اور 1950 پروازوں کا آپریشن کیا گیا۔ 12 دسمبر کو انڈیگو نے 2050 سے زیادہ پروازیں آپریٹ کیں، جن میں سے تکنیکی وجوہات کی بنا پر صرف دو پروازیں منسوخ ہوئیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو فوری طور پر متبادل پروازوں میں ایڈجسٹ کر دیا گیا۔ ایئرلائن نے مزید بتایا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق نظرثانی شدہ فلائٹ پروگرام پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ مسافروں کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے انڈیگو نے آپریشنل نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں گھریلو فضائی شعبے میں انڈیگو کو درپیش آپریشنل ناکامی کے بعد کمپنی نے وجوہات کی جانچ کے لیے ایک آزاد ایوی ایشن کنسلٹنسی فرم ’چیف ایوی ایشن ایڈوائزرس ایل ایل سی‘ کی خدمات حاصل کی ہیں، تاکہ مستقبل میں ایسے حالات سے بچا جا سکے۔ ادھر مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو نے لوک سبھا میں کہا کہ پورے سال کے لیے ہوائی کرایوں پر حد مقرر کرنا حکومت کے لیے ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرایوں کو کنٹرول کرنا کوئی یک طرفہ حل نہیں، کیونکہ اس میں ایئرلائنز، ہوائی اڈوں اور پورے ایوی ایشن سیکٹر کی طویل مدتی پائیداری کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

36 minutes ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

3 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

4 hours ago