قومی

Kerala Local Body Election Result 2025: کانگریس کو برتری، ترواننت پورم میں این ڈی اے کی تاریخی جیت، جانئے مکمل نتائج

ریاست کیرالہ کے مقامی بلدیاتی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ ریاست میں کانگریس کی قیادت والے اتحاد متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) کی کامیابی صاف نظر آ رہی ہے، جبکہ دوسری جانب بائیں بازو کے جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) کو اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ اسی دوران قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے دارالحکومت ترواننت پورم میں اپنا پرچم لہرایا ہے۔

کس کو کہاں ملی جیت؟
کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم کے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے نے تاریخی جیت حاصل کی ہے۔ اسی طرح پلکڑ میونسپلٹی میں بھی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے اپنی اقتدار برقرار رکھا ہے۔ دوسری جانب کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے کولم میونسپل کارپوریشن سے پچیس سال سے قائم ایل ڈی ایف کی حکومت کو اکھاڑ پھینکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کوچی میونسپل کارپوریشن میں بھی یو ڈی ایف نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ تریشور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بھی یو ڈی ایف نے بڑی جیت درج کی ہے۔

شہروں میں این ڈی اے اور یو ڈی ایف کا رہا غلبہ
کیرالہ میونسپل کارپوریشن انتخابات کے رجحانات میں ایک خاص پیٹرن دیکھنے کو ملا ہے۔ شہری علاقوں میں متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا دباؤ واضح طور پر نظر آیا، جبکہ دیہی علاقوں میں بائیں بازو کے جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) کی پوزیشن مضبوط دکھائی دی۔ ترواننت پورم جیسے اہم شہری مرکز میں بی جے پی کا ابھرنا نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ یہ کیرالہ کی سیاست میں پارٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

1199 مقامی بلدیاتی اداروں کے لیے ہوئی ووٹوں کی گنتی
کیرالہ میں مجموعی طور پر 1199 مقامی بلدیاتی اداروں کے لیے دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ ہفتہ (13 دسمبر) کی صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع کی گئی۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی گئی، اس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ووٹ شمار کیے گئے۔ یہ پورا عمل ریاست بھر کے 244 گنتی مراکز اور 14 ضلعی کلکٹریٹس میں انجام دیا گیا۔

کیرالہ اسمبلی انتخابات 2026 کی تیاری
ان نتائج نے واضح کر دیا ہے کہ کیرالہ میں مقابلہ اب دو طرفہ نہیں رہا۔ اب کیرالہ اسمبلی انتخابات 2026 کی لڑائی کے سہ رخی ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن انتخابات کے بعد یہ بات صاف ہو گئی ہے کہ بی جے پی اپنی مضبوط پوزیشن کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کے لیے تیار نظر آ رہی ہے۔ 2026 میں کیرالہ کی سیاست میں حکمتِ عملی، اتحاد اور قیادت کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہونا طے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

4 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

5 hours ago