قومی

CBSE Board Exam 2026: سی بی ایس ای نے دسویں بورڈ امتحان کا بدلا پیپر پیٹرن، سائنس اور سماجی سائنس میں نئے قواعد نافذ

نئی دہلی: مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) نے 2026 میں ہونے والے دسویں جماعت کے بورڈ امتحان سے قبل ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سائنس اور سماجی سائنس کے سوالیہ پرچوں کے پیٹرن میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے، جس کا مقصد امتحانی نظام کو مزید منظم، شفاف اور مضمون وار واضح بنانا ہے۔ سی بی ایس ای کے مطابق نیا پیٹرن 2026 کی بورڈ امتحانات سے لازمی طور پر نافذ ہوگا۔ بورڈ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اب دسویں جماعت کے سائنس کے سوالیہ پرچے کو تین واضح حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ان حصوں میں حیاتیات (Biology)، کیمیا (Chemistry) اور طبیعیات (Physics) کو الگ الگ رکھا جائے گا۔ اسی طرح سماجی سائنس کے سوالیہ پرچے کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں تاریخ، جغرافیہ، سیاسیات اور معاشیات کو علیحدہ علیحدہ سیکشن کی صورت میں شامل کیا جائے گا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے طلبہ کو ہر مضمون پر یکساں توجہ دینے اور جوابات کو بہتر انداز میں پیش کرنے میں مدد ملے گی۔

سی بی ایس ای نے صرف سوالیہ پرچے ہی نہیں بلکہ جوابی کاپی (Answer Sheet) کے استعمال سے متعلق بھی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ بورڈ کے مطابق طلبہ کو اپنی جوابی کاپی کو سائنس کے لیے تین اور سماجی سائنس کے لیے چار حصوں میں تقسیم کرنا ہوگا۔ ہر حصے کے سوالات کے جوابات اسی حصے میں لکھنا لازمی ہوگا۔ اگر کوئی طالب علم کسی حصے کا جواب دوسرے حصے میں لکھتا ہے یا مختلف حصوں کے جوابات کو آپس میں ملا دیتا ہے تو ایسے جوابات کی جانچ نہیں کی جائے گی اور ان کے لیے کوئی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔

بورڈ نے اس نئے نظام کے حوالے سے تمام سی بی ایس ای سے منسلک اسکولوں کو بھی واضح ہدایات دی ہیں۔ اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحان سے کافی پہلے طلبہ کو نئے پیپر پیٹرن اور جوابی کاپی کے طریقۂ کار سے اچھی طرح واقف کرائیں۔ تدریسی عمل کے دوران ہی طلبہ کو حصوں میں جوابات لکھنے کی مشق کروائی جائے تاکہ بورڈ امتحان کے وقت انہیں کسی قسم کی الجھن یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سی بی ایس ای نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بورڈ کی سرکاری تعلیمی ویب سائٹ پر دستیاب تازہ ترین سیمپل سوالیہ پرچوں کا بغور مطالعہ کریں۔ بورڈ کے مطابق سیمپل پیپرز سے طلبہ کو سوالیہ پرچے کی ساخت، حصوں کی تعداد، سوالات کی نوعیت اور نمبرات کی تقسیم کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ جاری کی گئی مارکنگ اسکیم یہ واضح کرتی ہے کہ مکمل نمبر حاصل کرنے کے لیے جوابات کس انداز میں لکھے جانے چاہئیں۔ آخر میں سی بی ایس ای نے طلبہ اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں یا غیر مصدقہ معلومات پر دھیان نہ دیں اور صرف بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ یا مستند ذرائع سے حاصل شدہ اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں طلبہ کے تعلیمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں اور ان سے امتحانی نظام مزید بہتر ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Lalan Singh JDU Prabodhan Programme: جنتا دل یونائیٹڈ کے پروگرام میں غیر حاضری پر لالن سنگھ کی وضاحت، کہا ’میں گجرات میں تھا‘

مرکزی وزیر نے کہا، پروگرام کی پیشگی اطلاع نہیں تھی، پارٹی میں کسی طرح کا…

42 minutes ago

Education Standards in Europe: یورپ میں تعلیم کا گرتا معیار، ’پیسا‘ کے نتائج نے بڑھائی تشویش

فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز اور فن لینڈ جیسے ممالک میں ریاضی، مطالعہ اور سائنس میں طلبہ…

1 hour ago

Emotional Manu Bhaker: ’مجھے جسپال رانا سر کی بہت یاد آئی‘، ایشین گیمز 2026 کی افتتاحی تقریب کے بعد جذباتی ہوئیں منو بھاکر

ڈبل اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر نے کہا، بھارتی دستے کی قیادت کرتے ہوئے ترنگا تھامنا…

2 hours ago

Asian Games-2026: گلاسگو کے بعد ایشین گیمز میں بھی آئی او اے کا ’پرنسپل اسپانسر‘ بنا اڈانی گروپ

اڈانی گروپ نے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ شراکت داری کی تجدید کی، جاپان…

2 hours ago

Karnataka Politics: کرناٹک بی جے پی صدر بی وائی وجیندر نے امت شاہ سے کی ملاقات، ’بلاری چلو‘ یاترا پر ہوئی گفتگو

وجیندر نے مرکزی وزیر داخلہ کو پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور کرناٹک حکومت کے خلاف…

3 hours ago