قومی

India’s Tyre Industry to Grow 8% in FY26: ہندوستان کی ٹائروں کی صنعت FY26 میں 8 فیصد کی شرح سے کرے گی ترقی، رپورٹ میں لگایا گیا تخمینہ

بھارت کی ٹائر صنعت رواں مالی سال میں 7 سے 8 فیصد آمدنی کی شرح نمو حاصل کرے گی، جس کا بنیادی سبب متبادل طلب (replacement demand) ہوگی جو سالانہ فروخت کا تقریباً 50 فیصد ہے۔ یہ بات کرسل ریٹنگز کی جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ گاڑی ساز کمپنیوں (OEMs) کی جانب سے خریداری میں خاص اضافہ متوقع نہیں، لیکن یورپ، افریقہ اور لاطینی امریکہ جیسے علاقوں سے برآمدات میں استحکام رہے گا۔ تاہم درآمدات پر انحصار اور چینی مصنوعات کی ممکنہ ڈمپنگ جیسے چیلنجز اس نمو کو متاثر کر سکتے ہیں۔

کرسل کے سینئر ڈائریکٹر انوج سیٹھی کے مطابق رواں مالی سال میں حجم کی شرح نمو 5-6 فیصد رہے گی، جیسا کہ گزشتہ سال رہی۔ متبادل مارکیٹ جو 50 فیصد حجم پر مشتمل ہے، 6-7 فیصد کی شرح سے بڑھے گی، جس کی بنیاد بڑے گاڑی بیس، بہتر فریٹ نقل و حرکت اور دیہی معیشت کی بحالی ہے۔ وہیں OEM کی فروخت میں 3-4 فیصد اضافہ متوقع ہے، جب کہ برآمدات میں 4-5 فیصد نمو کی امید ہے۔

آمدنی میں اضافہ جزوی طور پر ٹائر کی قیمتوں میں بہتری (premiumisation) سے بھی ہوگا، تاہم امریکی منڈی میں چینی مصنوعات پر پابندیوں کے نتیجے میں سستے چینی ٹائر بھارت میں آنے کا خدشہ موجود ہے، جو گھریلو منڈی کی قیمتوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ آپریٹنگ منافع 13-13.5 فیصد کی سطح پر مستحکم رہنے کی توقع ہے، جو مستحکم خام مال کی قیمتوں اور بہتر صلاحیت کے استعمال کی بنیاد پر ہوگا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کی چھ بڑی ٹائر ساز کمپنیاں، جو مجموعی آمدنی کا 85 فیصد پیدا کرتی ہیں، معتدل سرمایہ کاری، مضبوط مالیات اور متوازن قرض کی پالیسیوں کے ساتھ کریڈٹ کے مستحکم امکانات رکھتی ہیں۔ مزید برآں تقریباً 50 فیصد خام مال درآمد کیا جاتا ہے، اس لیے عالمی قیمتوں اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ سے منافع پر اثر پڑ سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

2 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

3 hours ago