قومی

Meenakshi Lekhi injured during Yatra: میناکشی لیکھی کیلاش مان سروور یاترا کے دوران ہوئیں زخمی، سفر درمیان میں چھوڑ کر وطن واپس لوٹیں

نئی دہلی/ پتھورا گڑھ: بی جے پی رہنما اور سابق مرکزی وزیر میناکشی لیکھی کو کیلاش مان سروور یاترا کے دوران شدید چوٹ لگ گئی ہے۔ تبت کے دارچن علاقے میں یاترا کے دوران وہ گھوڑے سے گر گئیں، جس کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے۔ اس حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر ہندوستان واپس لایا گیا ہے۔

زمینی راستے سے ریسکیو

بلند ہمالیائی علاقے میں موسم کی خرابی کے سبب ہیلی کاپٹر سے ریسکیو ممکن نہ ہو سکا۔ اس لیے میناکشی لیکھی کو زمینی راستے سے گونجی کے راستے دھارچولہ لایا گیا۔ وہ یاترا کے دوسرے بیچ میں شامل تھیں اور ہفتہ کے روز حادثے کا شکار ہوئیں۔

ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ کی تصدیق

حادثے کے بعد انہیں یاترا راستے پر ہی بنائے گئے عارضی اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں ایکس رے میں ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں فوراً یاترا روک کر واپسی کا فیصلہ کیا گیا۔

جوش وخروش سے یاترا میں ہوئیں تھیں شامل

میناکشی لیکھی کچھ روز قبل پتھورا گڑھ سے پوری عقیدت اور جوش کے ساتھ کیلاش مان سروور یاترا کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔ انہوں نے روانگی کے موقع پر کہا تھا کہ شیو دھام کی یاترا میں شامل ہونا میرے لیے روحانی خوش نصیبی ہے۔ تاہم تبت میں شیو دھام تک پہنچنے سے قبل ہی یہ افسوسناک حادثہ پیش آ گیا۔ کیلاش مان سروور یاترا ہر سال عقیدتمند ہندوؤں کے لیے روحانی عقیدت کا مرکز رہی ہے۔ لیکن یہ انتہائی دشوار گزار اور خطرناک سفر بھی مانا جاتا ہے، خاص طور پر اونچائی، سرد موسم اور کٹھن راستوں کی وجہ سے۔ یہ حادثہ ایک بار پھر یاترا کی طبی احتیاط اور محفوظ انتظامات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

5 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

5 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

6 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

6 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

7 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

7 hours ago