قومی

PM Modi ready for launch in 2026: بھارت کا پہلا پرائیویٹ آر بٹل راکٹ وکرم-I لانچ کے لیے تیار، خلا میں لے جائے گا 300 کلو تک کے سیٹلائٹ

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کے پہلے پرائیویٹ آر بٹل راکٹ وکرم-I کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ حیدرآباد میں واقع پرائیویٹ اسپیس کمپنی اسکائی روٹ ایروسپیس کے ذریعے تیار کردہ یہ راکٹ بھارت کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ پی ایم مودی نے آج اسکائی روٹ ایرواسپیس کمپنی کے نئے اور وسیع انفینٹی کیمپس (Infinity Campus) کا بھی افتتاح کیا، جو تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع ہے۔ یہ کیمپس لانچ وہیکل کے ڈیزائن، ترقی، انٹیگریشن اور ٹیسٹنگ کا مرکز بنے گا، جو خودمختار بھارت کے تحت خلائی شعبے میں نجی شراکت داری کو مضبوط کرے گا۔

وکرم-I کی خصوصیات:  ہلکا اور طاقتور انجن

وکرم-I 26 میٹر (تقریباً 85 فٹ) بلند ایک اسمال لفٹ آر بٹل لانچر ہے، جو 300 کلوگرام تک کے سیٹلائٹس کو زمین کی مدار (آر بٹ) میں پہنچانے کے قابل ہے۔ اسے خاص طور پر چھوٹے سیٹلائٹس کو لانچ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مکمل کاربن کمپوزٹ ڈھانچہ: راکٹ کا ڈھانچہ مکمل طور پر کاربن کمپوزٹ سے بنایا گیا ہے، جس سے یہ ہلکا اور انتہائی مضبوط ہے۔

3-D پرنٹڈ لیکوئڈ انجن: اس میں جدید ترین 3-D پرنٹڈ لیکوئڈ انجن استعمال کیا گیا ہے۔

ری-اسٹارٹ صلاحیت: کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کا انجن ایک بار فائر ہونے کے بعد دوبارہ ری اسٹارٹ ہو سکتا ہے۔ یہ خصوصیت اسے ایک ہی مشن میں کئی سیٹلائٹس کو مختلف مداروں میں چھوڑنے کی صلاحیت دیتی ہے۔

آن-ڈیمانڈ لانچ: کمپنی کے مطابق وکرم-آئی کو آن-ڈیمانڈ تیار کیا جا سکتا ہے اور اسے 24 گھنٹوں کے اندر کسی بھی لانچ سائٹ سے بھیجا جا سکتا ہے۔

کفائتی لانچنگ: اس راکٹ کی تخمینہ قیمت تقریباً 30-40 کروڑ روپے ہے، جو عالمی مارکیٹ میں اسے ایک اقتصادی اور سستا آپشن بناتی ہے۔

بھارت کا ابھرتا ہوا پرائیویٹ اسپیس سیکٹر

بھارت میں خلائی شعبے کی ترقی سن 2000  کے بعد تیز ہوئی، اور اب 300 سے زائد اسٹارٹ اپ اس شعبے میں سرگرم عمل ہیں۔ اسکائی روٹ ایروسپیس اس میدان میں پیش پیش ہے، جس نے آر بٹل لانچ کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔

دیگر اہم پرائیویٹ کمپنیاں

اگنیکُل کاسموس: یہ آئی آئی ٹی مدراس سے منسلک کمپنی ہے، جو 3D پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ’اگنی بان‘ راکٹ تیار کر رہی ہے۔ یہ چھوٹے سیٹلائٹس کے لیے تیز اور سستی خدمات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ بیلاٹرکس ایروسپیس، دھرُو، اور ایسٹروگیٹ جیسی کمپنیاں بھی راکٹ اور سیٹلائٹ ڈیولپمنٹ کے شعبے میں کام کر رہی ہیں۔

اسکائی روٹ کا وکرم-I بھارت کو ان چند ممالک کی فہرست میں شامل کر دے گا، جن کے پاس نجی طور پر تیار کردہ آر بٹل لانچ وہیکل موجود ہیں۔ 2026 میں اس کی پہلی لانچ پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہوں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Iran Executes Spying Person: اسرائیل کے لیے خفیہ معلومات بھیجنے کے الزام میں شخص کو ایران نے دے دی پھانسی

ایرانی عدلیہ کے مطابق حسین پدران نے اصفہان میں فوجی اور میزائل تنصیبات سے متعلق…

20 minutes ago

Lalan Singh JDU Prabodhan Programme: جنتا دل یونائیٹڈ کے پروگرام میں غیر حاضری پر لالن سنگھ کی وضاحت، کہا ’میں گجرات میں تھا‘

مرکزی وزیر نے کہا، پروگرام کی پیشگی اطلاع نہیں تھی، پارٹی میں کسی طرح کا…

1 hour ago

Education Standards in Europe: یورپ میں تعلیم کا گرتا معیار، ’پیسا‘ کے نتائج نے بڑھائی تشویش

فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز اور فن لینڈ جیسے ممالک میں ریاضی، مطالعہ اور سائنس میں طلبہ…

2 hours ago

Emotional Manu Bhaker: ’مجھے جسپال رانا سر کی بہت یاد آئی‘، ایشین گیمز 2026 کی افتتاحی تقریب کے بعد جذباتی ہوئیں منو بھاکر

ڈبل اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر نے کہا، بھارتی دستے کی قیادت کرتے ہوئے ترنگا تھامنا…

2 hours ago

Asian Games-2026: گلاسگو کے بعد ایشین گیمز میں بھی آئی او اے کا ’پرنسپل اسپانسر‘ بنا اڈانی گروپ

اڈانی گروپ نے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ شراکت داری کی تجدید کی، جاپان…

3 hours ago