قومی

Shaktikanta Das on Indian Economy: ہندوستان کی معیشت پکڑ سکتی ہے تیز رفتار، 23-2022 میں 7 فیصد ہونے کا اندازہ: شکتی کانت داس

ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) کے گورنرشکتی کانتا داس نے بدھ کے روزکہا کہ ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) مالی سال 23 کے لئے تخمینہ شدہ 7 فیصد ترقی کی شرح کوعبورکرنے کا امکان ہے۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے، داس نے کہا کہ ایف وائی 23 کے لئے جی ڈی پی نموکا تخمینہ 7 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجحانات کو دیکھتے ہوئے اس بات کا امکان ہے کہ جی ڈی پی کی شرح نمو7 فیصد سے تجاوزکرسکتی ہے۔

شکتی کانت داس نے بھروسہ ظاہر کیا کہ مالی سال 24 کے لئے ہندوستان کی جی ڈی پی ترقی شرح 6.5 فیصد رہے گی۔ شرح سود میں اضافے کوروکنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہے بلکہ زمینی سطح کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے۔ مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے اوریہ دیکھنا ہوگا کہ ایل نینوعنصر زرعی پیداوارمیں کیسے کام کرتا ہے۔

داس نے کہا کہ اگرچہ مہنگائی کم ہوئی ہے لیکن کوئی بھی اس سے مطمئن نہیں ہے۔ ان کے مطابق، آربی آئی معیشت کو سہارا دینے اورمالی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ہوشیار پالیسی پرعمل کرے گا۔ غیر ملکی کرنسی کی صورت حال پر، داس نے کہا کہ روس-یوکرین جنگ کی وجہ سے فنڈز کا اخراج ہوا اورآربی آئی کو استحکام برقراررکھنے کے لئے مداخلت کرنا پڑی۔ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 599.5 بلین ڈالرہیں۔

داس نے نشاندہی کی کہ ”پچھلے پرنٹ میں افراط زر 4.7 فیصد پرآ گیا ہے اور اگلی پرنٹ اس سے بھی کم ہو سکتی ہے لیکن اس میں مطمئن ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پچھلے سال فروری میں، نقطہ نظر بہت سومی تھا، لیکن پھر ہمیں یوکرین کی جنگ سے ایک بڑا سرپرائزملا۔ کسی کو توقع نہیں تھی کہ یہ اتنی شدت کے ساتھ ہوگا اور قدرتی طورپراس کا قیمتوں پرکچھ اثرپڑا۔

Bharat Express

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

12 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

13 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

48 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

1 hour ago