مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارت کو 2029 کے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز (WPFG) کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہونے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کامیابی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں تیار کیے گئے وسیع کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی عالمی سطح پر پذیرائی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے امت شاہ نے لکھا کہ ’’یہ ہر بھارتی شہری کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ بھارت کو 2029 کے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے۔ یہ ہماری اسپورٹس انفراسٹرکچر کا عالمی سطح پر اعتراف ہے، جو وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں قائم کیا گیا ہے۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ احمد آباد کو اس ایونٹ کے میزبان شہر کے طور پر منتخب کیا جانا خود اس بات کی علامت ہے کہ یہ شہر تیزی سے ایک بڑے اسپورٹس کے مرکز میں تبدیل ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے اعلان کیا تھا کہ گجرات کو اس باوقار بین الاقوامی مقابلے کی میزبانی کا حق حاصل ہو گیا ہے۔ انھوں نے اسے احمد آباد کو ’’اسپورٹس کیپٹل آف انڈیا‘‘ بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم قرار دیا۔
گجرات کے وزیر اعلیٰ نے کل کیا تھا اعلان
وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے کہا کہ ’’گجرات کے لیے فخر کا لمحہ! بھارت نے 2029 میں ہونے والے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ احمد آباد، گاندھی نگر اور ایکتا نگر میں یہ مقابلے ہوں گے۔ یہ کامیابی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی وژنری قیادت کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز ایک اولمپک طرز کا بین الاقوامی مقابلہ ہے، جس میں دنیا بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں، فائر فائٹرز، کسٹمز، امیگریشن اور پروبیشن افسران حصہ لیتے ہیں۔ یہ مقابلے ہر دو سال بعد منعقد ہوتے ہیں اور اس میں 60 سے زائد کھیل شامل ہوتے ہیں۔ یہ ایونٹ کیلیفورنیا پولیس ایتھلیٹک فیڈریشن (CPAF)، میزبان شہر اور WPFG بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تحت منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کا پہلا ایڈیشن 1985 میں کیلیفورنیا میں منعقد ہوا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…
سفارت خانے کے مطابق، اس کے افسران نے ان اسپتالوں کا دورہ کیا ہے جہاں…
دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…
ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…
صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…