بھارت کے نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ وہاں روایتی کینڈین ڈانس پرفارمنس کے ذریعے بھارتی نائب صدر کا استقبال کیا گیا۔نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے صدر دسانائیکے کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کی اور باہمی اجلاس میں شرکت کی۔ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نائب صدر جمہوریہ نے کولمبو میں صدارتی سیکریٹریٹ میں سری لنکن صدر سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تاریخ، مضبوط تہذیبی بنیادوں اور عوامی روابط پر مبنی بھارت-سری لنکا تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تفصیلی گفتگو کی۔
دونوں ممالک کے ماہی گیر برادریوں کے روزگار کو مدنظر رکھنے پر بھی گفتگو
نائب صد جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران انڈین ہاؤسنگ پروجیکٹ اور سری لنکا میں طوفان سے متاثرہ علاقوں کے لیے 450 ملین پیکج کے تحت جاری منصوبوں پر بھی وسیع تبادلہ خیال ہوا۔ اس میں بھارتی نژاد تامل برادری کے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کی کوششیں بھی شامل ہیں۔ دونوں فریقین نے ماہی گیروں کے مسئلے کو انسانی بنیادوں پر حل کرنے اور دونوں ممالک کے ماہی گیر برادریوں کے روزگار کو مدنظر رکھنے پر بھی گفتگو کی۔ واضح رہے کہ بھارتی نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن 19 اور 20 اپریل کے دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچے ہیں۔ یہ کسی بھی بھارتی نائب صدر کا سری لنکا کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
دورے کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے
سری لنکا روانگی سے قبل نائب صدر جمہوریہ کے ایکس ہینڈل پر بتایا گیا تھا کہ اس دورے کے دوران وہ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے اور بھارت کی مدد سے تیار کیے گئے انڈین ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کے تحت تعمیر شدہ مکانات تمل برادری کے لوگوں کے حوالے کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…
۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…
بدھ کو کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…
راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…