مسافر گاڑیوں اور الیکٹرک کار ٹس مضبوط مانگ کی وجہ سے آنے والے مالی سال FY26 میں ہندوستانی تھری وہیلر مارکیٹ میں 6-8 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ اس صنعت کے ماہرین کا خیال ہے کہ مالی سال 25 میں بھی تھری وہیلر مارکیٹ 5-8 فیصد تک ترقی کرے گی۔ ایس آئی اے ایم نے اپنے تازہ اعداد و شمار کی روشنی میں یہ دعویٰ کیا ہے۔
سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (SIAM) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلے 11 مہینوں میں گھریلو ہول سیلز میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔ وہیں فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشنز (FADA) کی رپورٹ کے مطابق خوردہ فروخت بھی مثبت رجحان ظاہر کرتے ہوئے اس مدت میں 5.5 فیصد بڑھی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑیوں اور الیکٹرک تھری وہیلر کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو اس شعبے کی ترقی کی بڑی وجہ ہے۔ اس ترقی کے ساتھ تین پہیوں کی مارکیٹ، جو کہ ہندوستانی نقل و حمل کے شعبے میں ایک اہم مقام رکھتی ہے، مزید بہتری کی طرف گامزن ہے اور اآنے والے سالوں میں اس شعبے کی مزید ترقی اور توسیع کے امکانات روشن ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
ہریانہ کے شہر حصار سے ایک 35 سالہ آئی آئی ٹی (IIT) گریجویٹ کی موت…
سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…
دہلی کے لاجپت نگر کے ایک دکاندار نے کہا کہ یو پی آئی لین دین…
طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جے پور ہوائی اڈے پر افرا تفری کا ماحول…
سعودی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب…
موڈیز کے تخمینے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے اثرات…