سعودی عرب میں اتوار کی شام رمضان کا چاند نظر آگیا جس کے بعد مملکت میں پہلا روزہ آج یعنی پیر (11 مارچ) کو ہے۔سعودی روزنامہ الاخباریہ کے مطابق چاند نظر آنے کی تصدیق رصدگاہ سدیر سے موصول ہوئی۔اس کے بعد ایوان شاہی سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’پیر 11 مارچ، 2024 کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے۔وہیں سپریم کورٹ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، مملکت کے تمام شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کے شروع ہونے کی مبارک باد دی۔
عرب ممالک کے علاوہ اب ہندوستان اور پاکستانی سمیت ایشائی ممالک میں استقبال رمضان کی تیاری ہے اور تمام رویت ہلال کمیٹیوں نے باضابطہ طور پر یہ اعلان اور اپیل جاری کردی ہے کہ لوگ آج چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور مصدقہ اطلاع دیں ۔ غالب امکان ہے کہ آج ہندوستان میں بھی چاند نظر آجائے چونکہ عموماً ایسا ہوتا رہا ہے کہ سعودی عرب میں چاندنظرآنے کے ایک دن بعد ہندوستان میں چاند نظر آیا ہے، چاہے وہ رمضان کا چاند ہو یا عید کا ،اکثر ایسا ہی ہوتا دکھائی دیا ہے ۔اس لئے آج ممکن ہے کہ ہندوستان میں بھی رمضان کا چاندنظرآجائے۔
آج شام چھ بجے کے بعد لوگ چاند دیکھنے کی تیاری میں جٹ جائیں گےا ور ساڑھے چھ بجے کے قریب مغرب کی نماز پڑھنے کے ساتھ ہی لوگ آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے چاند کا استقبال کریں گے اور نظرآنے پر دعا پڑھتے ہوئے رمضان میں داخل ہوجائیں گے۔ چاند نظرآنے پر آج پہلی تراویح ہوگی اور مساجد میں رمضان المبارک کی روح پرور فضا لوٹ آئے گی۔ مغرب کی نماز کے بعد جمعیت وجماعت اور ہلال کمیٹیوں کی جانب سے بھی باضابطہ طور پر اعلان کردیا جائے گااور سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت لوگ ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دینے لگیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…