قومی

Indian Muslims for civil rights welcomes ceasefire: پاکستان دہشت گردی کی پشت پناہی بند کر دے تو بھارت آج گلے لگانے کے لئے تیار ہے،ہم جنگ بندی معاہدےکا خیر مقدم کرتے ہیں:محمد ادیب

 بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر کے اعلان کا انڈین مسلمس فار سول رائٹس نے خیر مقدم کیا ہے۔ تنظیم کے سربراہ اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے کہا کہ “ہم بھارت اور پاکستان کے مابین سيز فائر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ ایک مثبت اور انتہائی اہم پیش رفت ہے جو خطے میں امن و استحکام کے لئے امید کی کرن ہے۔ ہم ان تمام افراد، سول سوسائٹی سے جڑی تنظیموں اور قومی و بین الاقوامی اداروں کی ستائش کرتے ہیں جنہوں نے کشیدگی کے ماحول میں امن، تحمل اور کشیدگی کوختم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی۔

محمد ادیب نے کہا کہ پڑوسی ملک کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ دہشت گردی کو فروغ دینا خطے میں قیام امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی کا دشمن نہیں ہو سکتا لیکن اگر بھارت کے امن و امان کو چیلنج کیا جائے گا تو وہ خاموش بھی نہیں بیٹھ سکتا ہے ۔ محمد ادیب نے حکومت پاکستان کو یاد دلاتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی سوائے تباہی و بربادی کے کچھ نہیں دیتی ہے۔ اگر پاکستان دہشت گردی کی پشت پناہی بند کر دے تو بھارت آج بھی پاکستان کو گلے لگانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور دوستی ایک ساتھ نہیں چل سکتی ہے۔

محمد ادیب نے کہا کہ ہم ان تمام متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے جنگ کے اس ماحول میں اپنے عزیزوں کو کھویا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ہم حکومتِ ہند سے مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ وہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ فراہم کرے اور خاص طور پر سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو پیش آئے معاشی نقصانات اور روزگار کی تباہی کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

3 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

4 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

4 hours ago