Army soldier abducted: جموں و کشمیر کے کلگام ضلع سے ایک آرمی جوان کے لاپتہ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ جوان کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ عید کی چھٹیوں میں گھر آیا تھا لیکن اچانک لاپتہ ہوگیا۔ کافی تلاش کے بعد بھی اس کی جانکاری نہیں مل رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جوان اپنے گھر سے کچھ سامان خریدنے کے لیے باہر نکلا تھا، اس کے بعد سے ہی وہ لاپتہ ہے۔ کافی تلاش کے بعد جوان کی گاڑی لاوارث حالت میں ملی ہے اور اس کی گاڑی میں خون کے دھبے بھی پائے گئے ہیں۔
جوان کےلاپتہ ہونے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وہیں جوان کے اہل خانہ نے پولیس اور فوج سے اپنے بیٹے کو واپس لانے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہیں جوان کو دہشت گردوں نے تو اغوا نہیں کر لیا ہے۔
سامان لینے نکلا، لیکن واپس نہیں آیا
بتا دیں کہ آرمی کے 25 سالہ جوان کا نام جاوید احمد وانی ہے۔ وہ کلگام کے اشتھل کا رہنے والا ہے اور اس کی پوسٹنگ لیہہ (لداخ) میں تھی۔ وہ عید کے موقع پر چھٹی لے کر گھر آیا ہوا تھا۔ یہاں وہ کچھ سامان لینے کے لیے باہر نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔ رشتہ داروں کے مطابق جوان اپنی آلٹو سے چاولگام (Chawalgam) کے لیے روانہ ہوا تھا، دیر رات تک واپس نہ آنے پر اس کے گھر والوں نے پڑوسیوں سے پوچھ تاچھ کی اور گاؤں کے لوگوں کے ساتھ ملکر اس کی تلاش شروع کردی۔
چپل اور خون کے دھبے ملے
آرمی کے جوانوں کی جانب سے چلائی گئی تلاشی مہم کے دوران جوان کی گاڑی کلگام کے قریب ہی پرانہال میں کھلی ہوئی ملی، جس کے اندر سے جوان کی چپل اور خون کے دھبے ملے ہیں۔ اس کے بعد فوج نے جوان کی تلاش کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔ وہ بھی جوان کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…