قومی

Air Force mourns loss of Corporal: ہندوستانی فضائیہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے والے کارپورل تیج ہیلیانگ کا سوگ منایا، اہل خانہ سے کی تعزیت

ہندوستانی فضائیہ نے کارپورل تیج ہیلیانگ کا سوگ منایا ہے، جنھیں منگل کے روز پہلگام دہشت گردانہ حملے میں دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ہندوستانی فضائیہ نے کہا ’’ہندوستانی فضائیہ کے تمام فضائی جنگجو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں سی پی ایل تیج ہیلیانگ کے نقصان پر سوگ کا اظہار کرتے ہیں اور انتہائی غم کے اس لمحے میں ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ آئی اے ایف ان تمام لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے جنھوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔‘‘

اروناچل پردیش کے رہنے والے ہیلیانگ سے جموں و کشمیر کے پہلگام میں حالیہ حملے کے دوران دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے سے پہلے ان کے مذہب کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت ہیلیانگ اپنی نوبیاہتا بیوی کے ساتھ پہلگام میں تفریح کے لیے نکلے ہوئے تھے۔

دہشت گردوں نے بندوق کی نوک پر چھینا ہیلیانگ کا ایئر فورس شناختی کارڈ

ذرائع کے مطابق ہیلیانگ سے اس کے مذہب کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی اور بندوق کی نوک پر ان کا ایئر فورس شناختی کارڈ چھین لیا گیا۔ مسلح افواج کے ساتھ اس کی وابستگی کی تصدیق ہونے پر، دہشت گردوں نے ان کی بیوی کے سامنے انھیں گولی مار دی۔ ہیلیانگ نے دسمبر 2024 میں ہی شادی کی تھی اور وہ پچھلے کچھ سالوں سے سری نگر میں تعینات تھے۔ ان کے دونوں بھائی بھی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس وقت سری نگر میں تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حملہ 2019 کے پلوامہ سانحہ کے بعد سے خطے میں سب سے مہلک حملہ ہے۔ پاکستان میں مقیم کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک ایک شیڈو گروپ ریزسٹنس فرنٹ نے مبینہ طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، حالاں کہ حکومت کی طرف سے سرکاری طور پر اس کی تصدیق ابھی باقی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس ’’وحشیانہ فعل‘‘ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago