وزیر دفاع راجناتھ سنگھ
نئی دہلی: جموں و کشمیر کے پہلگام علاقے کی بیسرن وادی میں منگل کے روز ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 28 لوگوں کی جان چلی گئی اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس حملے کو لے کر ملک بھر میں غصہ کا ماحول ہے۔ وہیں، اس معاملے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص مذہب کو نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کو انجام دیا، جس میں ہم نے کئی معصوم جانیں گنوا دیں۔دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور جلد ہی ہندوستان کی طرف سے ایکشن لیا جائے گا۔
قومی دارالحکومت دہلی میں منعقدہ ‘ارجن سنگھ میموریل لیکچر’ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا، ’’ہم نے پہلگام میں بزدلانہ کارروائی میں کئی معصوم جانیں گنوائیں، ہم بہت افسردہ ہیں۔ میں ان خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ میں دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے عزم کو دہرانا چاہتا ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ میں ہم وطنوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت ہر ضروری اقدام کرے گی۔ ہم نہ صرف اس فعل کے قصورواروں تک پہنچیں گے بلکہ پردے کے پیچھے کے لوگوں تک بھی پہنچیں گے… ملزمان کو جلد ہی سخت اور واضح جواب ملے گا، میں ملک کو یقین دلانا چاہتا ہوں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک اتنی پرانی تہذیب اور اتنا بڑا ملک ہے، جسے ایسے کسی بھی طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔ ایسی حرکتوں کا جواب، اس کے ذمہ دار لوگوں کو آنے والے کچھ ہی وقت میں زوردار طریقے سے ملے گا۔ ہندوستان کا ہر شہری اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف متحد ہے۔
اس دوران وزیر دفاع نے ہندوستانی فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے فضائیہ ہندوستان کی حفاظت کے لئے تیار رہتی ہے اسے دیکھ کر ہر ہندوستانی پرسکون رہتا ہے۔ ہمیں اس بات کا اطمینان ہے کہ آپ کے سائے میں ملک مکمل طور پر محفوظ ہے۔ میری ایشور سے دعا ہے کہ آپ کی بہادری اسی طرح آسمان کی بلندیوں کو چھوئے۔
بھارت ایکسپریس۔
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…