-بھارت ایکسپریس
Rohit Sharma 100: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ونڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ، لیکن ہندوستانی سلامی بلے بازوں نے ان کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔ کپتان روہت شرما اور شبھمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری لگائی۔ روہت شرما اور شبھمن گل کے درمیان +200 رنوں کی شراکت ہوئی۔ دونوں بلے بازوں نے طوفانی بلے بازی کرکے کیوی گیند بازوں کی دھجیاں اڑائیں۔ اس دوران ہندوستانی کپتان روہت شرما نے تقریباً 3 سال کا انتظار ختم کرتے ہوئے سنچری لگائی۔ روہت شرما لمبے عرصے سے رنوں کے لئے جدوجہد کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ روہت شرما نے آخری سنچری 19 جنوری 2020 کو آسٹریلیا کے خلاف لگائی تھی۔
روہت شرما کی 30ویں سنچری
ہندوستانی کپتان روہت شرما نے طوفانی انداز میں اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ روہت شرما کے ونڈے کیریئر کی 30ویں سنچری 83 گیندوں پرآئی ہے۔ روہت شرما نے اپنی اننگ میں 9 چوکے اور شاندار 6 چھکے لگائے۔
ونڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچری
سچن تندولکر- 463 میچ، 49 سنچری
وراٹ کوہلی- 268 میچ، 46 سنچری
رکی پونٹنگ- 375 میچ، 30 سنچری
روہت شرما- 240 میچ، 30 سنچری
سنت جے سوریہ- 445 میچ، 28 سنچری
واضح رہے کہ اس سنچری کے ساتھ ہی ہندوستانی کپتان روہت شرما نے رکی پونٹنگ کی برابری کرلی ہے۔ روہت شرما کے نام اب 30 ونڈے سنچری ہوگئی ہیں۔ روہت شرما تاریخ میں 50 اوور کے فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچری لگانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سچن تندولکر (50) اور وراٹ کوہلی (46) سے پیچھے ہیں۔
روہت شرما کی آخری ونڈے سنچری جنوری 2020 میں بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف آئی تھی۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی آخری سنچری ستمبر 2021 میں مشہوراوول اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ میچ میں آئی تھی۔ روہت شرما کے نام پر تین +200 اسکور کے ساتھ یک روزہ کرکٹ تاریخ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچری کا ریکارڈ ہے۔
روہت شرما کا ونڈے ریکارڈ
روہت شرما نے 241 میچ میں 9782 رن بنائے ہیں۔ ان کا اوسط 48.91 ہے۔ روہت شرما کے بلے سے 30 سنچریاں اور 48 نصف سنچریاں نکلی ہیں۔ اس میں 3 ڈبل سنچری شامل ہیں۔ روہت شرما نے 895 چوکے اور 273 چھکے شامل ہیں۔
اس سال ہندوستان کو ونڈے عالمی کپ 2023 بھی کھیلنا ہے۔ ایسے میں شبھمن گل اور روہت شرما کی شاندار اوپننگ جوڑی ٹیم انڈیا کے لئے ایک وردان بن سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں ان دونوں بلے بازوں نے ہندوستان کو شاندار شروعات دلائی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…