قومی

India To Invite Shehbaz Sharif: کیا پاکستان کے وزیر اعظم آئیں گے ہندوستان؟ بلاول بھٹو کے بعد اب شہباز شریف کو دعوت نامہ

India To Invite Shehbaz Sharif: ہندوستان اس سال مئی میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو مدعو کرے گا۔ ابھی ایک دن پہلے ہی ہندوستان نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور چین کے وزیر خارجہ کن گینگ کو بھی دعوت نامہ بھیجا تھا۔ حالانکہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ بلاول بھٹو اور کن گینگ اس پروگرام میں شامل ہوں یا نہیں۔

واضح رہے کہ اگر پاکستان کے وزیراعظم یا وزیر خارجہ ذاتی طور پر میٹںگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ 2011 کے بعد سے اسلام آباد سے ہندوستان کا پہلا ایسا دورہ ہوگا۔ پاکستان کی اس وقت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھارنے اس سال ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔

کیوں خراب ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات؟

واضح رہے کہ فروری 2019 میں پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان کے جنگی طیاروں نے پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے دہشت گردانہ ٹریننگ کیمپوں کو اڑا دیا تھا، جس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ اسک ے بعد، اگست 2019 میں ہندوستان نے جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا، جس سے تعلقات مزید خراب ہوگئے۔

ایس سی او کا صدر ہے ہندوستان

ہندوستان آٹھ ممالک کے ایس سی او کا موجودہ صدر ہے۔ ہندوستان نے گزشتہ سال ستمبر میں 9 رکنی گروپ کی صدارت سنبھالی تھی اور مئی کے پہلے ہفتے میں گوا میں اہم وزارتی میٹنگوں اور سربراہی اجلاسوں کی میزبانی کرے گا۔ ایس سی او میں چین، روس، قزاقستان، کرغستان، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔ دیگروسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ چین اور روس کے وزرائے خارجہ کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago