وزیر اعظم نریندر مودی جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے ساتھ.......
نئی دہلی: ہندوستان اور جنوبی کوریا نے پیر کے روز اپنے دو طرفہ تعلقات کو ’’مستقبل کی شراکت داری‘‘ (Futuristic Partnership) تک وسعت دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پر مختلف شعبوں میں گہرے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی دو اہم عالمی اقدامات انٹرنیشنل سولر الائنس (ISA) اور انڈو پیسیفک اوشنز انیشی ایٹو (IPOI) میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔
عالمی کشیدگی کے دور میں امن کا مشترکہ پیغام
وزیراعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی کشیدگی کے ماحول میں ہندوستان اور کوریا مل کر امن اور استحکام کا پیغام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جمہوری اقدار، آزاد معیشت اور قانون کی حکمرانی جیسے مشترکہ اصولوں پر قائم ہیں، جس کی بنیاد پر تعلقات مزید مضبوط اور وسیع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
’’چپس سے شپ تک‘‘—ہر شعبے میں تعاون کا عزم
وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی کوریا کے صدر کے دورۂ ہند کے ساتھ دونوں ممالک ’’Trusted Partnership‘‘ سے آگے بڑھ کر ’’Futuristic Partnership‘‘ کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ چپس سے شپ، ٹیلنٹ سے ٹیکنالوجی اور انٹرٹینمنٹ سے توانائی تک ہر شعبے میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔
عالمی سولر اتحاد اور آئی پی او آئی میں شمولیت کی اہمیت
جنوبی کوریا کی انٹرنیشنل سولر الائنس میں شمولیت کو صاف توانائی کے عالمی فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ اتحاد 2015 میں پیرس کلائمیٹ کانفرنس کے دوران ہندوستان اور فرانس نے شروع کیا تھا اور اس میں 120 سے زائد ممالک شامل ہیں۔ اسی طرح انڈو پیسیفک اوشنز انیشی ایٹو، جس کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا، سمندری سلامتی، ماحولیاتی تحفظ، تجارت اور سائنسی تعاون جیسے شعبوں میں عملی اشتراک کا فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان مسلسل اس اقدام کو وسعت دے رہا ہے، جس کے تحت فن لینڈ، اسپین اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک بھی اس میں دلچسپی یا شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ نئی دہلی اور سیول کے درمیان یہ ’’مستقبل شراکت داری‘‘ نہ صرف دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی بلکہ انڈو پیسیفک خطے میں امن، ترقی اور شمولیت کو بھی فروغ دے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…
فلم ساز سنجے گپتا کے اچانک انتقال کی خبر سے بالی ووڈ میں غم کی…
خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…
جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…
آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…
کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…