قومی

India retains 40th rank : گلوبل انوویشن انڈیکس 2023 میں ہندوستان کا چالیس واں رینک

ہندوستان گلوبل انوویشن انڈیکس 2023 میں 132 معیشتوں میں اپنا چالیسواں مقام برقرار رکھا ہے جو ورلڈ انٹلکچول پراپرٹی آرگنائزیشن نے جاری کیا ہے۔ ہندوستان گلوبل انوویشن انڈیکس (جی آئی آئی) میں گزشتہ کئی برس سے اوپر بڑھنے کار رجحان رکھتا ہے اور 2015 میں 81ویں مقام سے بڑھتا ہوا 2023 میں چالیسویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔

جی آئی آئی رینکنگ میں لگاتار بہتری کے پیچھے کا رفرما عوامل میں بھر پور نالج کیپٹل ، محترک اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم اور بپلک اور پرائیویٹ تحقیقی تنظیموں کے ذریعہ کئے گئے زبردست کام شامل ہیں۔ سائنس کے محکمے بشمول سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ، بایو ٹیکنالوجی کا محکمہ، خلا کا محکمہ ، زرعی تحقیق اور صحت کی تحقیقی کا محکمہ وہ شعبے ہیں جنھوں نے اختراع ایکو سسٹم کو وسیع کرنے میں زبردست کام انجام دیئے ہیں۔ نیتی آیوگ مختلف شعبوں مثلا بجلی سے چلنے والی گاڑیوں ، بایو ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، خلا، متبادل توانائی کے وسائل وغیرہ میں پالیسی کے تحت اختراع لانے کے لئے قومی کوششوں کو تیز تر کرنے کی جانب اقدامات کررہا ہے۔

جی آئی آئی ٹی دنیا بھر میں حکومتوں کے لئے ایک قابل بھروسہ ذریعہ ہے کہ وہ متعلقہ ملکوں میں اختراع پر مبنی سماجی اقتصادی تبدیلیوں کا تخمینہ لگاسکیں۔ ادھر کئی برسوں سے جی آئی آئی نے خود کو کئی حکومتوں کے لئے ایک پالیسی ٹول کی حیثیت سے منوایا ہے اور انھیں موجودہ درجے کے بارے میں روشناس کرانے میں مدد دی ہے۔ ہندوستانی صنعتوں کی کنفیڈریشن (سی آئی آئی) بھی اختراع پر مبنی معیشت کی جانب ہندوستان کے سفر میں ہم قدم ہے۔ اس سال نیتی آیوگ سی آئی آئی اور ورلڈ انٹلکچول پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے ساتھ مل کر 29 ستمبر 2023 کو جی آئی آئی 2023 کے ہندستانی لانچ کی ورچوئل میزبانی کررہا ہے۔

لانچ سیشن میں کئی اکابرین شرکت کریں گے جن میں سمن بیری ، نائب چیئرمین نیتی آیوگی ، ڈاکٹر وی کے سرسوت ، رکن نیتی آیوگ بی وی آر سبرامنیم چیف ایکزیکٹیو آفیسر نیتی آیوگ، دارن تانگ ڈائرکٹر جنرل ڈبلیو آئی پی او، ڈاکٹر نوسادفورس چیئرمین سی آئی آئی نیشنل کمیٹی آن ٹیکنالوجی ، انوویشن اینڈ ریسرچ اور ساتھی صدر نیشں سی آئی آئی نیشنل کمیٹی آن ٹیکنالوجی، پروفیسر رشی کیش کرشنن ، ڈائرکٹر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ بنگلور اور  آلوک نندا، ساتھی چیئرپرسن سی آئی آئی نیشنل کمیٹی آن ٹیکنالوجی، انوویشن اینڈ ریسرچ اور سی ای او، جی ای انڈیا ٹیکنالوجی سنٹر شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

2 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago