لوک سبھا انتخابات 2024 کے آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دوران انڈیا الائنس کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی ۔ دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس میٹنگ میں بیشتر رہنماوں نے شرکت کی اور آگے کے ایجنڈہ پر بات کی۔ میٹنگ کے اختتام پر اپوزیشن کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ قریب ڈھائی گھنٹے تک بہت سے موضوعات پر بات کی۔ خاص طور پر الیکشن اور انتخاب کے وقت کیا کیا کمزوریاں ہوسکتی ہیں اور کیا کیا مشکلات پیش آسکتی ہیں ،انہیں کیسے درست کرنا ہے ، اس حوالے سے ہماری گفتگو کی ۔ اور ووٹوں کی گنتی کے دن ہمارے کارکنان کو کیا کرنا چاہیے ،اس حوالے سے انہیں کیا پیغام دینا ہے ،ا س حوالے سے آج کی میٹنگ ہم نے بات کی۔
کھرگے نے کہا کہ میٹنگ میں اتحاد کا فیصلہ یہ بھی ہوا ہے کہ ایگزٹ پول پر بحث کرکے بی جے پی کے لوگ عوام میں گمراہی پھیلانے کی کوشش کرے گی اس لئے اس کی سچائی بتانے کیلئے ہم نے تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔ ملکارجن نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں سب لیڈران سے بات کرکے یہ اندازہ ہوا کہ انڈیا الائنس کو 295 سے زیادہ سیٹیں ملنے والی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سچائی کیلئے کانگریس پارٹی ایگزٹ پول کے بحث میں حصہ لے گی۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…