قومی

India Pakistan War 2025: اسلام آباد،مظفرآباد، بہاولپور،کوئٹہ اور سیالکوٹ سمیت درجن بھر پاکستانی شہروں پر ہندوستان نے کیا حملہ

ہندوستان اور پاکستان کے مابین جنگ شروع ہوچکی ہے۔ رات کے اندھیرے میں پاکستان نے ہندوستان کے متعدد شہروں میں سینکروں ڈروان اور میزائل کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہندوستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا ہے اوراب ہندوستان کی طرف سے جوابی کارروائی شروع  ہوچکی ہے اور لاہور سے لیکر سیالکوٹ تک ہندوستان نے حملہ کرنا شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق ہندوستان نے بہاولپور ، کوئٹہ ،مظفرآباد میں بھی حملہ کیا گیا ہے،لاہور ،اسلام آباد  اور سیالکوٹ میں بھی ہندوستان نے حملہ کیا ہے،پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے پر حملہ کیا گیا ہے۔

ادھرراجستھان کے لاٹھی میں ہندوستانی فوج نے پاکستان کے جدید J-17 فائٹر جیٹ کو مار گرایا ہے۔ جیٹ کے پائلٹ نے اس حملے کے دوران خود کو بچانے کی کوشش کی اور ایجکٹ کرکے خود کو پیراسوٹ کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کی تھی البتہ لاٹھی گاوں میں اس پائلٹ کو پکڑلیا گیا ہے۔ راجستھان کے لاٹھی گاوں میں چوری چھپے پائلٹ بھاگنے کی کوشش میں تھا لیکن اس پائلٹ کو اب پکڑ لیا گیا ہےیہ ایک بڑی کامیابی ہے۔یہ پائلٹ زندہ پکڑا جاچکا ہے۔

پاکستان کے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے ہندوستان پر ڈرون اور میزائل سے حملہ کیا ہے، حالانکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس کو قبول کرنے سے انکار کیا تھا البتہ اب وزیردفاع نے یہ قبول کرلیا ہے کہ پاکستان نے ہی حملہ کیا ہے۔ قریب دو گھنٹے بعد پاکستان نے یہ بات قبول کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts