قومی

وزیراعظم مودی کی صدارت میں ہوئی ہائی لیول میٹنگ، راجناتھ سنگھ، این ایس اے، سی ڈی ایس اور تینوں فوجی سربراہ ہوئے شامل

Bharat Pakistan Tension:  ’آپریشن سندور‘  کے بعد پاکستان مسلسل ایل اوسی پر فائرنگ کررہا ہے، جسے دیکھتے ہوئے وزیراعظم مودی نے آج (10 مئی) ایک ہائی لیول میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوبھال سے وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ پرخصوصی ملاقات ہوئی ہے۔ میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، این ایس اے اجیت ڈوبھال، سی ڈی ایس انل چوہان اور تینوں افواج کے سربراہان شامل ہوئے۔ میٹنگ میں وزیر دفاع اور فوجی سربراہ نے تازہ حالات کے بارے میں وزیراعظم مودی کو جانکاری دی اور آگے کی حکمت عملی کے بارے میں بتایا

وزیراعظم مودی سے این ایس اے نے کی ملاقات

واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم مودی نے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال سے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ اجیت ڈوبھال نے پڑوسی ملک کے ساتھ پیدا ہوئی کشیدگی اور اس سے نمٹنے کے موضوعات پر وزیراعظم مودی سے تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کی طرف سے کئے جارہے مسلسل ڈرون حملوں اور گولی باری سے متعلق ہرجانکاری وزیراعظم مودی کو دی جارہی ہے۔

وزیردفاع نے بھی کی میٹنگ

وہیں دوسری طرف، وزیراعظم مودی کے ساتھ میٹنگ سے پہلے وزیر دفاع نے تینوں افواج اور سی ڈی ایس کے ساتھ وزارت دفاع کے ساؤتھ بلاک میں ایک میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں فوجی سربراہان نے پاکستان کے خلاف کی جارہی جوابی کارروائی کے بارے میں وزیراعظم مودی کو جانکاری دی تھی۔

وزارت خارجہ اور فوج نے دی پاکستان کی حرکتوں کی جانکاری

واضح رہے کہ پاکستان مسلسل سرحد پار سے بغیر اکساوے کے ڈرون سے حملے کررہا ہے، جنہیں ہندوستانی فوج ہوا میں ہی ناکام کررہی ہے۔ فوج نے آج پریس کانفرنس کرکے اب تک کی کارروائی کی تفصیل بتائی تھی۔ فوج نے بتایا کہ پاکستان شہریوں کو ڈھال بناکر سرحد پار سے حملے کررہا ہے۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان کی فائرنگ کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) میں واقع پاکستانی فوج کی چوکی اور 5 ایئربیس کو حملے میں تباہ کردیا۔ اس کے ساتھ ہی ایک فائٹر جیٹ سری نگر کے علاقے میں مارگرایا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mokama MLA Anant Singh: دلار چند یادو قتل معاملے میں اننت سنگھ کی مشکلات میں اضافہ، سپریم کورٹ نے سرینڈر کرنے کا دیا حکم

بہار کے موکاما سے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، عدالت نے…

2 minutes ago

West Bengal Textbook Updates: اب بنگال کے بچے ’پانی‘ نہیں ’جل‘ پڑھیں گے، نصاب میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

تاریخ کی کتابوں میں اتر پردیش کے سنولی اور ہریانہ کے راکھی گڑھی میں ہونے…

18 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: گجرات کے بناس کانٹھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو، سڑکوں پر امڈے لوگوں نے کیا شاندار استقبال

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’بھارت بووائن بریڈنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ کے مویشی فارم کا…

23 minutes ago

Azmatullah Omarzai: عظمت اللہ عمرزئی نے ریکارڈ سنچری کے ساتھ ہی توڑا پولارڈ، شناکا اور اسٹبس کے چھکوں کا ریکارڈ

زمبابوے کے خلاف 50 گیندوں پر 116 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، چھٹے یا…

47 minutes ago

Cyclone Arnab: چکرواتی طوفان ’ارنب‘ کے باعث بہار کے دو اضلاع میں ریڈ الرٹ، دیگر علاقوں کے لیے بھی وارننگ جاری

محکمہ موسمیات نے سیتامڑھی اور مدھوبنی میں انتہائی شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا…

1 hour ago