قومی

India-Nepal Border on High Alert Amid Nepal Protests: نیپال میں جاری پرتشدد مظاہروں کے درمیان ہندوستان-نیپال سرحد پر سیکیورٹی سخت، ہائی الرٹ جاری

یپال میں جاری عوامی مظاہروں کے پیشِ نظر ہندوستانی حکام نے ہندوستان-نیپال سرحد پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق سرحدی حفاظتی فورس سشستر سیما بل (SSB) نے نگرانی سخت کر دی ہے تاکہ نیپال کی صورت حال کے اثرات ہندوستان میں داخل نہ ہوں۔ حکام نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ یہ الرٹ ’’احتیاطی نوعیت‘‘ کا ہے اور فی الحال صورت حال قابو میں ہے۔ سرحد پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جب کہ متعدد سرحدی چوکیوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ بھی برقرار رکھا جا رہا ہے تاکہ عام لوگوں کی نقل و حرکت متاثر نہ ہو اور ساتھ ہی سیکیورٹی بھی یقینی بنائی جا سکے۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان 1,751 کلومیٹر طویل کھلی سرحد ہے، جو اتراکھنڈ، بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال اور سکم سے گزرتی ہے۔ یہ سرحد دونوں ممالک کے شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دیتی ہے، جو سماجی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دیتی ہے۔ تاہم نیپال میں جب کبھی سیاسی کشیدگی یا مظاہرے ہوتے ہیں، تو سیکیورٹی خدشات کے تحت ہندوستان کو سخت اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔

نیپال میں حالیہ مظاہرے اس وقت شدت اختیار کر گئے جب ہزاروں نوجوانوں نے پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ مظاہرہ سوشل میڈیا پر پابندی اور مبینہ حکومتی کرپشن کے خلاف کیا گیا۔ نیپال حکومت نے فیس بک سمیت کئی پلیٹ فارمز پر پابندی لگا دی ہے، یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ جعلی آئی ڈیز سے نفرت انگیز مواد، جھوٹی خبریں اور آن لائن فراڈ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا ہندوستانی وزارت داخلہ کو سشستر سیما بل کی جانب سے مسلسل رپورٹیں بھیجی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ SSB نہ صرف سرحدی حفاظت کی ذمہ دار ہے، بلکہ ملک کے اندر شورش زدہ علاقوں میں انسداد بغاوت اور داخلی سلامتی کی ذمہ داریاں بھی انجام دیتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Cockroach Janta Party: سی جے پی احتجاج، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ، ممبئی میں 50 ہزار افراد کے جمع ہونے کا دعویٰ، کیا ہے تیاری؟

احتجاج سے قبل 2 اکتوبر کی صبح ابھجیت دیپکے باندرہ اسٹیشن پر چائے پیتے بھی…

46 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

1 hour ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20 سے باہر آتے ہی قاضی کی فین ہوئیں ایشا رِکھی، سابق شوہر بادشاہ سے تعلق پر بھی کی بات

سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…

1 hour ago

Gandhi Jayanti: مہاتما گاندھی کے نظریات نے پوری دنیا کو کیامتاثر، وزیراعظم مودی نے راج گھاٹ پرباپو کوگلہائےعقیدت کیا پیش

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…

2 hours ago