قومی

Urdu Academy Delhi’s competitions conclude: اردو اکادمی دہلی کے سالانہ تعلیمی و ثقافتی مقابلے اختتام پذیر، 19 مقابلوں میں 89 اسکولوں کے 1661 طلبا و طالبات کی شرکت، انعامات اور خصوصی اعزازات کا اعلان

اردو اکادمی دہلی ہر سال اسکولی سطح سے لے کر یونیورسٹی تک کے طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی، ثقافتی اور تربیتی سرگرمیوں کا اہتمام کرتی ہے۔ دہلی کے اردو اسکولوں کے طلبہ و طالبات کی خوش نصیبی ہے کہ ان میں زبان و ادب کا ذوق و شوق پیدا کرنے اور خود اعتمادی بڑھانے کے لیے یہ مقابلے تین دہائیوں سے باقاعدگی سے منعقد ہو رہے ہیں۔

اس سال کے مقابلے اور شرکاء کی تفصیل

سال 2025 میں 19 مختلف مقابلے منعقد ہوئے جو 20 اگست سے 8 ستمبر تک جاری رہے۔ ان میں 89 اسکولوں کے تقریباً 1661 طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ مقابلوں میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات، مومینٹو اور سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے، جب کہ دیگر بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔ تمام شرکا کو اکادمی کا ماہنامہ امنگ ایک سال تک مفت ارسال کیا جائے گا۔

بہترین کارکردگی کے اعزازات

سب سے زیادہ شرکت کرنے والے اسکول کو Best Participating School اور سب سے زیادہ انعامات جیتنے والے اسکول کو Best Performing School کے اعزاز کے ساتھ ٹرافی اور نقد انعام دیا جائے گا۔ اس سال کے مقابلوں میں تقریر، فی البدیہہ تقریر، بیت بازی، اردو ڈراما، غزل سرائی، کوئز، مضمون نویسی، خطوط نویسی، خوشخطی، پینٹنگ، گروپ سانگ اور بلند خوانی شامل تھے۔

بلند خوانی کا آخری مقابلہ

8 ستمبر کو آخری مقابلہ بلند خوانی برائے پرائمری زمرہ تھا، جس میں 14 اسکولوں کے 28 طلبہ شریک ہوئے۔ ججز پروفیسر خالد اشرف اور ڈاکٹر قمرالحسن نے بچوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہا۔ پروفیسر خالد اشرف نے کہا کہ زبانیں گھروں اور بازاروں میں زندہ رہتی ہیں، اور معیار کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر قمرالحسن نے بچوں کی محنت اور اعتماد کو نمایاں قرار دیا۔

نتائج اور حوصلہ افزائی انعامات

اول انعام کے لیے اسد ولد محمد شوکت انصاری (سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول، جامعہ ملیہ اسلامیہ) اور عائشہ ظفیر بنت ظفیرالدین (خدیجۃ الکبریٰ گرلز پبلک اسکول، جوگابائی) منتخب ہوئے۔ دوسرا انعام حمیرہ خان بنت شہزاد خان اور اقدس فاطمہ بنت سلمان فیصل نے حاصل کیا، جب کہ تیسرا انعام الائنہ بنت آصف اور اویس احمد ولد رئیس احمد کے حصے میں آیا۔ حوصلہ افزائی انعام افشین بنت محمد اسلام کو دیا گیا۔

اکادمی کی کاوشوں کو سراہا گیا

تقریبات کے اختتام پر ججوں اور معزز مہمانوں نے کہا کہ اردو اکادمی دہلی مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ نئی نسل کو اردو زبان و ادب سے جوڑے رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: کیجریوال نے تحریک کے نام پر اقتدار ہتھیایا اور بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں کیا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے جمعرات کو نئی دہلی کے دوارکا…

1 hour ago

India-Poland Strengthen Ties: ہندوستان اور پولینڈ نے دفاع، خلائی تحقیق اور جوہری توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا- وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک کی حیدرآباد ہاؤس میں…

1 hour ago