قومی

PM Modi on Global Crisis: عالمی بحران سے نمٹنے میں بھارت کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا: وزیراعظم مودی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے خلاف اسرائیل-امریکہ کی مشترکہ کارروائی کے بعد پیدا ہونے والے عالمی بحران پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحران سے نمٹنے میں بھارت کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر پیغام

وزیراعظم مودی نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’آج جنگ کے باعث جو عالمی بحران پیدا ہوا ہے، اس سے نمٹنے میں بھارت کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔‘‘

ایل پی جی پر وضاحت

ویڈیو میں وزیراعظم مودی نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’آجکل ایل پی جی کو لے کر بہت بات ہو رہی ہے۔ کچھ لوگ ہیں جو پینک پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اپنا ایجنڈا چلانا چاہتے ہیں۔ میں اس وقت ان پر سیاسی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ایسا کر کے وہ خود عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں اور ملک کو بھی بڑا نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘‘

عالمی بحران کے اثرات

انہوں نے کہا، ’’آج جنگ کے سبب جو یہ عالمی بحران آیا ہے، اس کے اثرات سے کوئی ملک محفوظ نہیں ہے۔ کم یا زیادہ مقدار میں ہر کوئی متاثر ہے۔ بھارت حکومت بھی اس بحران سے نمٹنے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔ ہم مختلف سطحوں پر کوششیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں دنیا کے کئی ممالک کے اعلیٰ لیڈران سے میری بات چیت ہوئی ہے۔ سپلائی چین میں جو رکاوٹیں آئیں، ان پر قابو پانے کے لیے بھی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔‘‘

خود انحصاری کی اہمیت

وزیراعظم مودی نے کہا، ’’اس عالمی بحران نے ایک بار پھر دکھایا ہے کہ کسی بھی ملک کا خود انحصار ہونا کتنا ضروری ہے۔ اسی لیے پچھلے برسوں میں ہم نے بھارت کو انرجی سیکٹرز میں خود انحصار بنانے کے لیے جامع انداز میں کام کیا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی دہرایا کہ ہم اس عالمی بحران پر بھی قابو پا لیں گے۔

حکومت کے عزم کی یقین دہانی

انہوں نے کہا، ’’میں دوبارہ دہراؤں گا، جہاں تک حکومت کا سوال ہے، ہم کسی بھی قسم کی کوشش یا اقدام میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔ ہمارے ہر فیصلے میں عوام کا مفاد اولین رہے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

1 hour ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

2 hours ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

2 hours ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

2 hours ago