انڈیا اسلامک کلچرل سیںٹرکے 2024 الیکشن کے لئے ایم آصف حبیب کا پینل میدان میں ہے۔ اس موقع پر ایم آصف حبیب نے بھی اپنے پینل کا اعلان کردیا ہے۔ معروف بزنس مین ایم آصف حبیب خود صدرعہدے کے لئے امیدوار ہیں۔ جبکہ ان کے پینل میں آصف کمال نائب صدرعہدے کے لئے میدان میں ہیں۔ بورڈ آف ٹرسٹی کے لئے ڈاکٹرخواجہ محمد شاہد، انجینئرشرافت اللہ، سید اعجازاحمد رضوی، پروفیسراحسان احمد خان، شیویندرتومر، محمد نوشاد صدیقی اورمحمد فیصل فریدی امیدوار بنائے گئے ہیں۔ وہیں ایگزیکٹیوکمیٹی کے لئے پروفیسر شمامہ احمد، محمد طارق امین، ارمان احمد خان اورڈاکٹرسحرقریشی کو امیدواربنایا گیا ہے۔
تبدیلی کے لئے ممبران ہمارے پینل کو ووٹ دیں: ایم آصف حبیب
انڈیا انٹرنیشنل سینٹرمیں ان کی حمایت میں منعقدہ جلسلہ میں جسٹس اقبال صدیقی، دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر اجے چودھری وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس دوران نظامت کی ذمہ داری انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکی رکن کہکشاں نے انجام دیئے۔ کہکشاں نے تمام امیدواروں کا تعارف پیش کیا اورسب کی خصوصیات سے ممبران کو واقف کرایا۔ ایم آصف حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے اغراض ومقاصد کو بھلا دیا گیا، اس لئے ایک کوشش کے تحت ہم نے کام کیا اوراب الیکشن میں ہمارا پینل میدان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرہمیں کامیابی ملتی ہے تو پوری ایمانداری اوربلند حوصلے کے ساتھ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے اغراض ومقاصد کے لئے کام کریں گے۔ ہمارا وزن اورمشن واضح ہے۔ اس لئے اگرہم اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں، توآپ سبھی کو اختیارہوگا کہ میری گرفت کریں اورمجھ سے سوال کریں۔ ایم آصف حبیب نے لوگوں سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں تبدیلی کے لئے اوربہتر تبدیلی کے لئے اپنے پینل کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
جسٹس اقبال صدیقی اوراجے چودھری کی بڑی اپیل
جسٹس اقبال صدیقی نے کہا کہ آصف حبیب کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ جب یہ میرے پاس آئے اورمیں نے ان کی باتیں سنیں، تومجھے ان سے عشق ہوگیا۔ انہوں نے ایم آصف حبیب کے پینل کو بہترین قراردیتے ہوئے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اجے چودھری نے کہا کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکی وراثت کو ہم سبھی لوگ مل کر زندہ رکھیں گے اوریہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ایم آصف حبیب کے پینل کے تمام امیدواروں کی تعریف کرتے ہوئے حمایت اور ووٹ دینے کی اپیل کی۔
بھارت ایکسپریس–
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…