India Islamic Cultural Centre Election 2024: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کی توسیع اور لائبریری کا قیام میری اولین ترجیح: صدارتی امیدوار ایم آصف حبیب کا بڑا اعلان

نئی دہلی: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، نئی دہلی کے الیکشن میں معروف تاجر(بزنس مین) اورسماجی کارکن ایم آصف حبیب کا پینل بھی میدان میں اترگیا ہے۔ اس پینل میں مختلف شعبہ ہائے جات میں کام کرنے والے ممبران کوشامل کیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس پینل میں ایک غیرمسلم امیدوارکو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایم آصف حبیب پینل نے بورڈ آف ٹرسٹیزکے لئے شیوندرا تومرکومیدان میں اتارا ہے، جنہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ قابل ذکرہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے الیکشن میں کوئی غیرمسلم امیدوارمیدان میں ہیں۔

ایم آصف حبیب نے کسے بنایا امیدوار؟

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے الیکشن میں اب تک سات پینل سامنے آچکے ہیں۔ اس طرح سے مقابلہ کافی دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔ ایم آصف حبیب نے اپنے 13 رکنی پینل کا اعلان کیا ہے۔ جس میں صدر، نائب صدرکے علاوہ بورڈ آف ٹرسٹیزکے لئے 7 امیدواراتارے ہیں جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے 4 امیدوارقسمت آزمائیں گے۔ صدرکے لئے ایم آصف حبیب خود میدان میں ہیں جبکہ نائب صدرکے لئے آصف کمال امیدواربنائے گئے ہیں۔ بورڈ آف ٹرسٹیزکے لئے حیدرآباد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرڈاکٹرخواجہ ایم شاہد، سید اعجازحیدررضوی، شرافت اللہ انجینئر، پروفیسراحسان احمد خان، شیوندرا تومر، محمد نوشاد صدیقی اورمحمد فیصل فریدی میدان میں ہیں۔ ایگزیکٹیوکمیٹی کے لئے پروفیسرشمامہ احمد، محمد طارق امین، ارمان احمد خان اورڈاکٹرسحرقریشی امیدواربنائے گئے ہیں۔

مختلف شعبہ ہائے جات سے وابستہ ہیں امیدوار

انڈیا انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں ایم آصف حبیب نے اپنے پینل کا تعارف کرایا اورسبھی نے ممبران کے سامنے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ اس دوران ایم آصف حبیب نے کہا کہ اسلامک سینٹرایک سال سے جس بحران سے گزررہا تھا، اس سے سینٹرکونکالنے کے لئے اوراس کی  بہتری کے لئے ہمارے لوگ کھڑے ہوئے اورپھربعد میں سسٹم میں آنے کا فیصلہ کیا گیا۔ زندگی میں صرف پیسہ کمانا، اورکاروبارکرنا ٹھیک نہیں ہے اوریہ زندگی کا حصہ ہے۔ لیکن جب آپ سماج کا حصہ ہیں توسماج کی فلاح کے لئے کام کرنا چاہئے۔ اس لئے ہم سب نے سماج، قوم اورملک کے لئے اس سینٹرکا قیام ہوا تھا، لیکن پھربعد میں کچھ نہیں کیا گیا، اس لئے سینٹرسے قوم اورملک کے لئے جوکام کرنا تھا وہ نہیں کیا جاسکا. اس لئے ہم نے ایک ایسا پینل بنایا جس میں شامل ممبران مختلف میدانوں میں کام کر رہے ہیں، لیکن ہم نے سب سے پہلے یہ پلان بنایا کہ آپ سینٹرکوکتنا وقت دے سکتے ہیں، سب نے کہا کہ ہم پورا وقت اسلامک سینٹر کو دیں گے، اس لئے ہم نے ان سب کا انتخاب کیا ہے۔

اسلامک سینٹر کے وقارکو برقراررکھنا ہماری ذمہ داری: ایم آصف حبیب

ایم آصٖف حبیب نے کہا کہ سینٹرجس رسوائی اوربحران سے گزر رہا ہے، اس سے باہرنکالنا ہمارا اہم مقصد ہے۔ اگر ممبران چاہیں گے تو ہم ایسا نظیرپیش کریں گے کہ مستقبل میں منتخب ہونے والے عہدیداران اس پربہت آسانی سے آگے بڑھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی کوشش ہوگی کہ تمام مذاہب کے درمیان آپسی بھائی چارہ کو فروغ دیا جائے۔ ہیلتھ کیئرسے متعلق ہم بیداری پیدا کرنے کا کام کریں گے۔ ہیلتھ کیئرایکسپرٹس کا ایک پینل بنائیں گے۔ یوتھ کمیونٹی کی صحیح گائیڈنس کرنے کا کام کریں گے۔ ساتھ ہی اسلام اخلاق کی بناء پرجانا جاتا ہے. اس لئے ہمیں اخلاقی بنیاد پراپنا پیغام دینا چاہئے اورمختلف مذاہب کے درمیان ہم امن ومحبت بانٹنے کا کام کریں گے۔

پانچ سال میں پانچ شاخیں بنائے گا اسلامک سینٹر: ایم آصف حبیب کا بڑا اعلان

ایم آصف حبیب نے کہا کہ ہم نئی بلڈنگ بنانے کے سخت خلاف ہیں۔ کیونکہ یہ بلڈنگ ابھی بہت اچھی پوزیشن میں ہے اورابھی تقریباً 30 سال پرانی ہے، اگرنئی عمارت بنانی ہے اورتعمیری کام کرنا ہے توبہتریہ ہوگا کہ دوسری ریاستوں میں نئے سینٹرقائم کئے جائیں۔ ہمارا عزم اورارادہ ہے کہ ملک کے پانچ بڑے شہروں میں پانچ نئے سینٹرکھولیں گے، لیکن اس سے پہلے اس کوماڈل سینٹربنا کراس کی توسیع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کے لئے وہاں کوئی انتظام نہیں ہے. اسلامک سینٹرکے ممبران کوکبھی وہاں کے پروگرام میں شامل نہیں کیا جاتا، تاکہ وہ وہاں بیٹھ کرکوئی حکمت عملی تیار کرسکیں اورکسی بھی موضوع پر تبادلہ خیال  کر سکیں، اس لئے میری کوشش ہوگی کہ ممبران کے لئے ایک لاؤنج میری پہلی ترجیح ہوگی۔

اسلامک سینٹرمیں لائبریری کا قیام ضروری: ایم آصف حبیب
اسلامک سینٹرمیں ہیلتھ کیئرکیمپ لگایا جانا چاہئے تاکہ ممبران اس کا فائدہ اٹھائیں۔ خاص طورپربزرگ ممبران کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔ اسلامک ویلیوزکے لئے ہمیں کلچرل پروگرام کرنا چاہئے۔ اسلامک سینٹرمیں لائبریری کا قیام بہت ضروری ہے اوراس پرسب سے پہلے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ممبرشپ کے لئے ایک کمیٹی ہونی چاہئے، جس پروہ فیصلہ کرے کہ کس کو ممبرشپ دی جائے۔ انہوں نے ممبران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک سینٹرکی رسوائی ایک سال سے ہورہی ہے، اس لئے تبدیلی کے لئے ووٹ دیجئے، اگرہمیں جیت ملے گی تو ہم اپنی صلاحیتوں کے ذریعہ ثابت کرکے دکھائیں گے اوراسلامک سینٹر کے وقار میں اضافہ کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

19 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago