قومی

Former Canadian MP Chandra Arya on PM Modi: ’’جی 7 کے لیے ہندوستان ایک اہم شراکت دار‘‘، کینیڈا کے سابق رکن پارلیمان چندر آریہ نے کہا-پی ایم مودی کی آمد ہوگی باعثِ فخر

کینیڈا کے سابق رکن پارلیمنٹ چندر آریہ نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی جی 7 سربراہی اجلاس کے لیے کینیڈا آتے ہیں تو ان کا استقبال کرتے ہوئے ہمیں فخر محسوس ہوگا۔ چندر آریہ نے ہندوستان کو ایک جی 7 کے لیے ایک ’’اہم اور ناگزیر پارٹنر‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور مضبوطی نہایت ضروری ہے۔

چندر آریہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا ’’اگر وزیر اعظم مودی 15 اور 17 جون کے درمیان ہونے والے G7 سربراہی اجلاس کے لیے کینیڈا آتے ہیں تو ان کا استقبال کرنا میرے لیے فخر کی بات ہو گی۔ جب میں گزشتہ جولائی میں پی ایم مودی سے ملا تھا، میں نے ان سے کہا تھا کہ ہندوستان اور کینیڈا، مشترکہ اقدار جیسے جمہوریت، تکثیریت اور قوانین پر مبنی عالمی نظام سے جڑے ہوئے ہیں۔‘‘

عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی قوت ہے ہندوستان: چندرا آریہ

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان آج عالمی سطح پر ایک ابھرتی ہوئی طاقت ہے۔ اس کے اسٹریٹجک، اقتصادی اور آبادی سے متعلق کردار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہندوستان ہند بحرالکاہل خطے اور عالمی سطح پر کینیڈا کے لیے ایک ناگزیر شراکت دار ہے۔ کینیڈا کے لیے تجارت، سرمایہ کاری، پالیسیوں اور سول سوسائٹی کے حوالے سے ہندوستان کے ساتھ ایک مضبوط اور واضح فریم ورک بنانا ضروری ہے۔‘‘

جی 7 میں ہندوستان کی موجودگی ضروری: مارک کارنی

دریں اثنا کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے بھی بیان دیا ہے کہ G7 میں ہندوستان کی موجودگی ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانفرنس میں توانائی، سیکورٹی، ڈیجیٹل مستقبل اور ضروری معدنیات جیسے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، جس میں ہندوستان کی شرکت اہم ہے۔ مارک کارنی نے کہا ’’ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت اور سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ یہ بہت سی عالمی سپلائی چینز کا کلیدی حصہ ہے۔ اس لیے ہندوستان کا اس بات چیت میں شامل ہونا ضروری ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ G7 صدر کی حیثیت سے وہ دوسرے ممالک سے بھی مشورہ کریں گے تاکہ ہندوستان جیسے اہم ممالک کو بحث میں شامل کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت اس لیے اہم ہے، کیوں کہ حال ہی میں ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں اس وقت تلخی آ گئی تھی جب کینیڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ جون 2023 میں خالصتانی حامی اور کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ہندوستانی ایجنسیاں ملوث ہیں۔ تاہم ہندوستان نے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سینئر سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا تھا۔ ایسی صورت میں اب G7 سربراہی اجلاس میں ہندوستان کو شامل کرنے کی کوششیں دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی شروعات کا اشارہ ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

8 hours ago

Freedom from Enslavement to Technology: ٹیکنالوجی کی غلامی سے آزادی، کیا ہے بھارت کا ’ڈی- ویپنائزنگ ٹیکنالوجی‘ منصوبہ اور ڈی پی آئی ماڈل؟

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…

9 hours ago