قومی

Indian delegation: ششی تھرور کی قیادت میں ہندوستانی وفد نے امریکی حکام سے کی ملاقات، آپریشن سندور پر کیا تبادلۂ خیال

کانگریس کے سینئر رکن ششی تھرور کی قیادت میں ہندوستانی آل پارٹی پارلیمانی وفد نے اہم امریکی قانون سازوں اور عہدیداروں سے ملاقات کی اور انھیں پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور کے ذریعے ہندوستان کی جوابی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا۔ کل جماعتی وفد کا یہ دورہ واشنگٹن میں ہندوستان کے لیے انسداد دہشت گردی تعاون کو مضبوط بنانے اور علاقائی سلامتی کے خطرات کے پیش نظر ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔

وفد نے کرسٹوفر لینڈو سے کی ملاقات

وفد نے امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈو سے بھی ایک اہم ملاقات کی۔ واشنگٹن میں ہندوستانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کیا ’’ڈاکٹر ششی تھرور کی قیادت میں کل جماعتی پارلیمانی وفد نے آج امریکی نائب وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت کی۔ ہندوستانی وفد نے انھیں پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور کے بارے میں آگاہ کیا۔‘‘

وفد نے سینیٹر کرس وان ہولن سے بھی ملاقات کی۔ ہولن امریکی سینیٹ کی بااثر خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن ہیں۔ اس ملاقات میں ہندوستانی اراکین پارلیمنٹ نے پہلگام حملے کی سرحد پار نوعیت پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے مضبوط موقف کا اعادہ کیا۔ہندوستانی سفارت خانے نے ایک اور پوسٹ میں لکھا ’’ڈاکٹر ششی تھرور کی قیادت میں ہندوستانی پارلیمانی وفد نے امریکی سینیٹ کی ہاؤس فارن ریلیشن کمیٹی کے رکن سینیٹر کرس وان ہولن کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔‘‘

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ وفد نے انھیں پہلگام میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں بریف کیا۔ وفد نے ہندوستان کے آپریشن سندور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور دہشت گردی کے تمام معاملات کو ان کے سامنے پیش کیا۔ سینیٹر نے ہندوستان میں بار بار ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہندوستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔‘‘

وفد نے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے بھی کی ملاقات

اس سے پہلے ہندوستانی وفد نے امریکی کانگریس کے ارکان، امریکی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں اور امریکی تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندوں سے امریکہ میں ہندوستان کے سفیر کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ میں بات چیت کی تھی۔ اس سے قبل جمعرات کو وفد نے واشنگٹن میں امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وانس سے بھی ملاقات کی، جس میں انھیں آپریشن سندور اور ہندوستان کو درپیش دہشت گردی اور علاقائی سلامتی پر بریفنگ دی گئی۔ امریکہ میں موجود ہندوستانی سفارت خانے نے بتایا کہ ’’ڈاکٹر ششی تھرور کی قیادت میں ایک آل پارٹی پارلیمانی وفد نے آج صبح نائب صدر جے ڈی وانس سے ملاقات کی۔ بات چیت میں انسداد دہشت گردی کے میدان میں تعاون سمیت ہندوستان-امریکہ کی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

8 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

9 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

9 hours ago