ممبئی: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے تین روزہ دورۂ بھارت کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور فرانس کی شراکت داری کی کوئی حد نہیں۔ دونوں لیڈروں کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے، اسٹریٹجک تعاون اور ہائی آلٹیٹیوڈ ہیلی کاپٹر منصوبے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ منگل کو ممبئی ایئرپورٹ پر میکرون کا استقبال مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس اور گورنر آچاریہ دیوورَت نے کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم مودی نے گرمجوشی سے ان کا خیرمقدم کیا۔ دونوں لیڈروں نے کرناٹک کے ویمگل میں ٹاٹا ایئربس کے ایچ-125 لائٹ یوٹیلٹی ہیلی کاپٹر کی فائنل اسمبلی لائن کا ورچوئل افتتاح بھی کیا اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور فرانس کے تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں اور فرانس بھارت کے قدیم ترین اسٹریٹجک شراکت داروں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر میکرون کے ساتھ مل کر اس تعلق کو نئی گہرائی اور مضبوطی دی گئی ہے۔ اب دونوں ممالک اپنے رشتے کو ”خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری“ کی سطح تک لے جا رہے ہیں، جو نہ صرف دوطرفہ مفاد بلکہ عالمی استحکام اور ترقی کے لیے بھی اہم ہے۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک مل کر بھارت میں ایسا ہائی آلٹیٹیوڈ ہیلی کاپٹر تیار کریں گے جو ماؤنٹ ایورسٹ جیسی بلندی پر بھی پرواز کر سکے گا۔ یہ ہیلی کاپٹر بھارت میں تیار ہوگا اور اسے عالمی منڈی میں برآمد بھی کیا جائے گا، جس سے دفاعی اور ایوی ایشن شعبے میں ملک کی خودکفالت کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ 2026 بھارت اور یورپ کے تعلقات کے لیے اہم سال ثابت ہو رہا ہے۔ حال ہی میں بھارت اور یورپی یونین کے درمیان ایک جامع اور پرعزم فری ٹریڈ ایگریمنٹ طے پایا ہے، جس سے بھارت-فرانس تعاون کو نئی رفتار ملے گی۔ صحت کے شعبے میں اے آئی کے لیے انڈو-فرینچ سینٹر، ڈیجیٹل سائنس و ٹیکنالوجی سینٹر اور ایئروناٹکس میں اسکل ڈیولپمنٹ کے لیے نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی غیر یقینی حالات میں بھارت اور فرانس کی شراکت داری استحکام کی مضبوط طاقت بن کر ابھر رہی ہے اور آنے والے وقت میں یہ تعلقات مزید وسعت اختیار کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…