نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار راج پال یادو تہاڑ جیل سے رہا ہو گئے۔ جیل سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تین دہائیوں سے فلمی دنیا میں کام کر رہا ہوں اور یہ سب ناظرین کی محبت اور حمایت کا نتیجہ ہے۔ راج پال یادو نے کہا کہ اس معاملے کی شروعات 2012-13 میں ہوئی تھی اور اب 2026 تک وہ تقریباً 250 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سنیما سے جڑے بچے، بزرگ اور نوجوان ان کے دل کے بہت قریب ہیں اور وہ ہمیشہ ان کی دعاؤں اور محبت کے محتاج رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام ان کے ساتھ کھڑی رہی، جس کی بدولت وہ مشکل وقت کا سامنا کر سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کی جانب سے جو بھی احکامات جاری کیے گئے، انہوں نے ان پر مکمل عمل کیا اور جب بھی طلب کیا گیا عدالت میں پیش ہوئے۔ آئندہ بھی وہ عدالت کے تمام احکامات پر عمل درآمد کریں گے۔ اداکار نے عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بات سنی گئی اور انہیں انصاف فراہم کیا گیا۔
دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو چیک باؤنس معاملے میں راج پال یادو کی سزا کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس سورن کانتا شرما کی سنگل بنچ نے 18 مارچ تک ان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔ یہ فیصلہ اس اطلاع کے بعد سنایا گیا کہ شکایت کنندہ کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں ڈیڑھ کروڑ روپے جمع کرا دیے گئے ہیں۔ عدالت نے راحت دیتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت تک سزا کو عبوری طور پر معطل رکھا جائے۔ ساتھ ہی ہدایت دی گئی کہ راج پال یادو کو عدالت میں ذاتی طور پر یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حاضر ہونا ہوگا اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس معاملے کی اگلی سماعت 18 مارچ کو ہوگی اور اس وقت تک راج پال یادو حراست سے باہر رہیں گے۔ اس سے قبل 2 فروری کو دہلی ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وہ 4 فروری کی شام چار بجے تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے خودسپردگی کریں۔ اداکار نے عدالتی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مقررہ وقت پر جیل حکام کے سامنے خود کو پیش کر دیا تھا۔ رہائی کے بعد راج پال یادو نے کہا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں گے اور مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…