قومی

India-Fiji unveil major defence: بھارت اور فجی کا دفاعی اور سمندری سلامتی میں بڑے اقدامات کا اعلان، سُوا میں بھارتی ہائی کمیشن میں دفاعی اتاشی کا نیا عہدہ

نئی دہلی: بھارت اور فجی نے پیر کے روز دفاعی اور بحری سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا، جن میں فجی کے دارالحکومت سُوا میں بھارتی ہائی کمیشن میں دفاعی اتاشی کا عہدہ قائم کرنا شامل ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور فجی کے وزیراعظم سیتی وینی رابوکا کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق، ہند-فجی تعلقات میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، جس کا مقصد انڈو پیسفک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔ اس سال کے آخر میں ایک بھارتی بحری جہاز فجی کی بندرگاہ پر خیرسگالی دورہ کرے گا۔

وزیراعظم مودی کے اعلانات

وزیراعظم مودی نے فجی کی فوج کو دو بحری ایمبولینس دینے اور فجی میں ’’سائبر سکیورٹی ٹریننگ سیل‘‘ قائم کرنے کا اعلان کیا، تاکہ نئے ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ باہمی فائدے کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کو آگے بڑھایا جا سکے۔‘‘ رہنماؤں نے سمندری سلامتی، انسانی ہمدردی پر مبنی امداد و آفات سے نجات (HADR) اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

فجی کے خصوصی اقتصادی زون کی سلامتی

وزیراعظم رابوکا نے اپنے ملک کے ’’ایکسکلوسیو اکنامک زون‘‘ (EEZ) کی سلامتی کے لیے بھارت کی یقین دہانی کا خیر مقدم کیا اور بھارتی بحری جہاز کے آئندہ دورے کو سمندری تعاون اور آپریشنل ہم آہنگی میں اضافے کا باعث قرار دیا۔

عالمی امن مشنز اور فوجی تربیت میں تعاون

اعلامیے میں اقوام متحدہ کے امن مشنز، فوجی طب، وائٹ شپنگ انفارمیشن ایکسچینج اور فجی کی فوج کی صلاحیت میں اضافے جیسے شعبوں میں تعاون کو بھی سراہا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ’’آزاد، محفوظ اور سب کو شامل کرنے والے انڈو پیسفک خطے‘‘ کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعلان کیا۔

وزارت خارجہ کا بریفنگ

وزارت خارجہ کی سکریٹری (جنوب) نینا ملہوترا نے خصوصی بریفنگ میں بتایا کہ بھارت اور فجی کی توجہ تربیت، صلاحیت سازی، بندرگاہی دورے، اور آفات سے نمٹنے کی تیاری پر ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم فجی کی سمندری صلاحیتوں میں اضافہ کر رہے ہیں تاکہ وہ قدرتی آفات اور سمندری سلامتی کے چیلنجز کا بہتر مقابلہ کر سکیں۔‘‘

فجی وزیراعظم کا دورۂ بھارت

وزیراعظم رابوکا اتوار کو نئی دہلی پہنچے، جو بطور وزیراعظم ان کا پہلا دورۂ بھارت ہے۔ یہ دورہ 26 اگست تک جاری رہے گا اور اس کا مقصد دفاع، اسٹریٹیجک شراکت داری اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

3 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

3 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

4 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

4 hours ago