فجی کے وزیراعظم سیتی وینی رابوکا نے پیر کو نئی دہلی میں صدر دروپدی مرمو سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور فجی کے وزیر اعظم نے دو طرفہ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جہاں پی ایم مودی نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کے تعلقات کو سراہا اور کہا کہ بھارت اور فجی ایک ہی کشتی میں سوار ہیں۔
مذاکرات کے دوران متعدد اہم فیصلے کیے گئے جن میں فجی میں ایک اسپتال کی تعمیر، کرکٹرز اور پنڈتوں کی تربیت، ہندی اور سنسکرت اساتذہ بھیجنا اور زراعت کے لیے ڈرونز فراہم کرنا شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے پہلگام حملے کی بھی نیتجوں پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ مشترکہ بیان میں دہشت گردی کے تمام پہلوؤں کی مذمت کی گئی اور دہشت گردی کی مالی معاونت، نئی ٹیکنالوجی کے دہشت گرد مقاصد کے لیے استعمال، دہشت گردوں کی بھرتی اور بین الاقوامی جرائم کے خلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بھارت اور فجی نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ دو طرفہ تعلقات، عالمی امن، ماحولیاتی انصا اور جنوبی ملکوں کے حقوق کی ترویج پر بات چیت ہوئی۔ فجی کے وزیراعظم سیتی وینی رابوکا نے بھارت کی عالمی جنوبی ممالک میں قیادت کو سراہا اور اقوام متحدہ کی اصلاحات بشمول سیکیورٹی کونسل کی توسیع کی حمایت کا اعادہ کیا۔ فجی نے بھارت کی مستقل رکنیت اور 2028-29 کے لیے غیر مستقل رکنیت کی حمایت بھی کی۔ فجی کے وزیراعظم رابوکا کی بھارت آمد اتوار کو ہوئی اور ان کا دورہ 26 اگست تک جاری رہے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…