قومی

CJI Raises Concern Over Unlawful Demolitions: ’’قانونی طریقِ کار پر عمل کیے بغیر گھروں کو مسمار کرنا شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی‘‘، چیف جسٹس آف انڈیا گوئی کا ’’بلڈوزر جسٹس‘‘ پر تشویش کا اظہار

چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی نے کہا ہے کہ انھیں خوشی ہے کہ قانون کے مناسب طریقہ کار پر عمل کیے بغیر ملزمین کے مکانات کو مسمار کرنے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے نے شہریوں کے حقوق کو برقرار رکھا ہے۔ واضح رہے کہ وہ سپریم کورٹ کی اس بنچ کا حصہ تھے جس نے پچھلے سال ’’فوری بلڈوزر جسٹس‘‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور جائیدادوں کو مسمار کرنے کے بارے میں پورے ہندوستان میں رہنما خطوط مرتب کیے تھے۔

ہفتہ کو پنجی میں گوا ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس گوئی نے ریزرو کیٹیگری میں کریمی لیئر کے بارے میں اپنے تاریخی فیصلے کے پیچھے دلیل کی بھی وضاحت کی۔ تقریب کے دوران سی جے آئی گوئی نے کہا ’’میں واقعی خوش ہوں کہ ہم آئین کے ایک محافظ کے طور پر ان شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کچھ کر سکے جن کے مکانات قانون کے طریقہ کار پر عمل کیے بغیر گرائے گئے تھے۔‘‘

کسی ایک کی غلطی کی سزا پورے خاندان کو دینا غلط: سی جے آئی

انھوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کی عمارتوں یا مکانات قانون کی گرفت میں بھی نہیں آتے تھے اور بس ان پر بعض الزامات عائد کیے گئے تھے، ان کی عمارتوں کو قانونی طریقہ کار پر عمل کیے بغیر مسمار کیا جا رہا ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ مکانات صرف ایک ملزم کے نہیں ہیں، لہٰذا وہاں رہنے والے خاندان کے دیگر افراد کو ان کی کوئی غلطی نہ ہونے کے باوجود تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ اگر کسی شخص کو مجرم قرار دیا جاتا ہے، تب بھی وہ قانون کی حکمرانی کا حقدار ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ملک میں قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم رہنما اصول وضع کر سکے۔ ہم ایگزیکٹو کو منع کر سکتے ہیں کہ وہ جج نہ بنے۔‘‘ سی جے آئی گوئی نے کہا کہ ہندوستانی آئین ایگزیکٹو، عدلیہ اور مقننہ کے اختیارات کی علیحدگی کو تسلیم کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’اگر ایگزیکٹو کو جج بننے کی اجازت دی جاتی ہے، تو ہم اقتدار کی علیحدگی کے تصور پر ہی ضرب لگائیں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

4 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

4 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

4 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

5 hours ago