کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ 2 مارچ تک قیام کریں گے۔ بطور وزیر اعظم یہ ان کا پہلا دورۂ بھارت ہے، جس کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کو دوبارہ مستحکم کرنا اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینا بتایا جا رہا ہے۔ کارنی جمعہ کے روز ممبئی پہنچے جہاں ان کے مختلف کاروباری اور صنعتی رہنماؤں سے ملاقات کرنے کا پروگرام ہے۔اطلاعات کے مطابق دورے کے اگلے مرحلے میں وہ نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اہم ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات دو طرفہ تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، مصنوعی ذہانت اور تعلیمی تعاون جیسے شعبوں پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
گزشتہ چند برسوں کے دوران بھارت اور کینیڈا کے تعلقات شدید تناؤ کا شکار رہے تھے۔ اس کی بڑی وجہ سابق کینیڈین وزیر اعظم Justin Trudeau کی جانب سے ایک کینیڈین شہری کے قتل کے معاملے میں بھارت پر الزامات عائد کرنا تھا، جنہیں نئی دہلی نے سختی سے مسترد کر دیا تھا۔ اس تنازع کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں نمایاں سرد مہری دیکھنے میں آئی۔
رپورٹس کے مطابق مارک کارنی اپنے پیشرو کے برعکس پنجاب کا دورہ نہیں کریں گے، جسے بھارتی حکام کے ساتھ اعتماد سازی کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کارنی کی خارجہ پالیسی زیادہ عملی اور اقتصادی مفادات پر مبنی دکھائی دیتی ہے۔یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کینیڈا امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی اور ٹیرف پالیسیوں کے باعث نئے عالمی شراکت دار تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق کینیڈا بھارت، چین اور مشرق وسطیٰ سمیت ابھرتی ہوئی معیشتوں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنا کر اپنی تجارتی وابستگی کو متنوع بنانا چاہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت اور کینیڈا کے درمیان ممکنہ تجارتی معاہدے، طویل مدتی یورینیم سپلائی، توانائی تعاون، مصنوعی ذہانت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں سے متعلق چھوٹے معاہدوں پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ اس دورے کی اصل توجہ علامتی سفارتکاری کے بجائے عملی تجارت اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے۔بھارت کے بعد مارک کارنی آسٹریلیا اور جاپان کا بھی دورہ کریں گے، جو امریکا پر انحصار کم کرنے اور ایشیا پیسیفک خطے میں اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت عالمی سطح پر بدلتے معاشی توازن میں کینیڈا کی نئی سفارتی سمت کی عکاسی کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…