قومی

National Science Day 2026: سائنس کی طاقت، بھارت کی ترقی کا عزم- امت شاہ، قومی یوم سانئس28 فروری کو کیوں منایا جاتا ہے

نئی دہلی :بھارت میں آج قومی یوم سائنس منایا جا رہا ہے، جو عظیم بھارتی طبیعیات دان سی وی رمن کی تاریخی سائنسی دریافت ’’رامن ایفیکٹ‘‘ کی یاد میں ہر سال 28 فروری کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے سائنسدانوں اور محققین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی سائنس ڈے کے موقع پر تمام سائنسدانوں اور ریسرچرز کو دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں کی تحقیق اور ایجادات نہ صرف مستقبل کو روشن بنا رہی ہیں بلکہ انسانیت کو درپیش چیلنجز کے حل بھی فراہم کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق یہ دن جدت، تخلیق اور ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اس سال قومی سائنس ڈے کا موضوع “Women in Science: Catalysing Viksit Bharat” رکھا گیا ہے، جس کا مقصد سائنسی میدان میں خواتین کے بڑھتے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ آج سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) کے شعبوں میں خواتین نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔حکومت کا ماننا ہے کہ سائنس اب صرف تجربہ گاہوں تک محدود نہیں رہی بلکہ قومی ترقی کا بنیادی ستون بن چکی ہے۔ بھارت کی خلائی کامیابیاں، مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پیش رفت اور جدید ٹیکنالوجی میں بڑھتی عالمی موجودگی اس بات کا ثبوت ہیں کہ سائنس ملک کی ترقی کا اصل محرک بن چکی ہے۔

قومی سائنس ڈے کی تاریخی اہمیت بھی خاص ہے۔ سن 1928 میں اسی دن سی وی رمن نے روشنی کے بکھراؤ سے متعلق ایک اہم مظہر دریافت کیا جسے بعد میں ’’رامن ایفیکٹ‘‘ کا نام دیا گیا۔ اس غیر معمولی دریافت پر انہیں 1930 میں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔ یہ دن اس حقیقت کی یاد دلاتا ہے کہ تجسس، محنت اور سائنسی سوچ کے ذریعے بھارت عالمی سطح پر نئی راہیں متعین کر سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

31 minutes ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

2 hours ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

3 hours ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

4 hours ago