مرکزی وزیر اشونی ویشنو (فائل فوٹو)
مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس اور آئی ٹی اشونی ویشنو نے کہا کہ ہندوستان آئندہ پانچ سالوں میں دنیا میں سب سے بڑا سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ہب بن جائے گا، جس میں مرکز یقینی بنائے گا کہ اس کے لئے صحیح ایکوسسٹم بنایا جائے۔
دسمبر2021 میں مرکز نے ایک فیبریکیشن پلانٹ کے ساتھ 10 بلین سیمی کنڈکٹر تعمیری منصوبہ کا اعلان کیا تھا، جسے جلد ہی منظوری ملنے کی امید ہے۔
انڈین ایکسپریس کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ آنے والے 5-4 سالوں میں ہندوستان دنیا میں سب سے بڑا سیمی کنڈکٹرمینوفیکچرنگ ہب بن جائے گا، اگرآپ کے پاس صحیح ایکو سسٹم ہو۔ ہماری توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ صحیح ماحولیاتی نظام بنایا جائے۔“
اشونی ویشنو نے کہا کہ حالانکہ اس راستے میں کچھ چیلنجزہیں، جنہیں ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ شروع کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہوگی۔ “جب ہم ایک نئی صنعت بنا رہے ہوتے ہیں، لوگوں میں انتظار کرنے اور دیکھنے کا رجحان ہوتا ہے، جو کہ بہت فطری ہے۔ ”جب ہم ایک نئی صنعت کھڑی کر رہے ہوتے ہیں تو لوگوں کا انتظار کرنا اور دیکھنے کا رجحان ہوتا ہے، جو بہت فطری ہے۔“
پنجاب کنگس نے منگل کو نیو چنڈی گڑھ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی پی…
سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس رام دیو کے خلاف مذہبی جذبات کو مشتعل…
اجے رائے نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور انہیں…
کانگریس نے منگل کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس لیڈران سونیا گاندھی اور راہل گاندھی…
بالی ووڈ اداکاراکشے کماران دنوں اپنی فلم کیسری چیپٹر-2 کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ اسی…
ہندوستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات کے سبب 2025 کے سفرحج کو آسان بنانے…