-بھارت ایکسپریس
Indian-Australian Sameer Pandey: سڈنی کے نیو ساؤتھ ویلز میں سٹی آف پیراماٹا کونسل نے کونسلر سمیر پانڈے کو اپنا نیا لارڈ میئر منتخب کیا ہے۔ سی آر پانڈے، جو پیراماٹا وارڈ کی نمائندگی کرتے ہیں، شہر کے پہلے لارڈ میئر ہیں جو ہندوستانی نژاد ہیں۔ وہ سب سے پہلے ستمبر 2017 میں سٹی آف پیراماٹا کونسل کے لیے منتخب ہوئے تھے، اور جنوری 2022 میں ڈپٹی لارڈ میئر کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ سی آر پانڈے، جن کا آئی ٹی بینک گراونڈ ہے، انہوں نے بہت سارا اہم کام بھی کیا ہے، خاص طور پر بڑے پروجیکٹس جیسے کہ آبی مرکز، ٹاؤن ہال اور ریور سائیڈ تھیٹر کی بحالی وغیرہ۔ ان تمام کارناموں کی وجہ سے وہ عوامی حلقوں میں کافی مشہور بھی ہیں اور لوگ عزت کی نگاہ سے بھی دیکھتے ہیں۔
ایک بیان میں سی آر پانڈے نے کہا کہ آسٹریلیا میں تیزی سے ترقی کرنے والے مراکز میں سے ایک کی کونسل کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ پیراماٹا شہر گریٹر سڈنی کا جغرافیائی مرکز ہے اور ایک بڑا اقتصادی پاور ہاؤس ہے ۔ ساتھ ہی سڈنی میں رہنے کے لیے بہترین جگہ بھی ہے۔ پیراماٹا ایک متحرک اور متنوع کمیونٹی کا گھر ہے اور میں اس شہر کی قیادت کرنے کے لیے پرجوش ہوں کیونکہ یہ خود کو سڈنی کے دوسرےسی بی ڈی اور اس کے چند انتہائی دلچسپ مواقع کا مرکز بناتا ہے۔
سی آر ڈونا ڈیوس ایم پی نے پیراماٹا کے ریاستی رکن کے طور پر اپنے انتخاب کے بعد اس رول سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ ستمبر 2024 میں اگلے بلدیاتی انتخابات تک کونسلر کے طور پر کام جاری رکھیں گی۔ نیوساوتھ ویلزقوانین پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہونے والے کونسلر کو اپنی مدت ختم ہونے تک یا دو سال کے لیے، جو بھی کم ہو، کونسل میں رہنے کی اجازت دیتے ہیں۔ جون میں کونسل کے اگلے اجلاس میں نئے ڈپٹی لارڈ میئر کا انتخاب کیا جائے گا۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…