-بھارت ایکسپریس
Pakistan Twitter blocks in India: پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ اب ہندوستان میں کوئی نہیں دیکھ پائے گا۔ لیگل ڈیمانڈ کے بعد ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کے اکاؤنٹ کو ہندوستان میں دیکھے جانے پر روک لگا دی ہے۔ اس بات کی جانکاری ٹوئٹرنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جمعرات کے روز دی ہے۔ وہیں @GovtofPakistan اکاؤنٹ دوسرے ممالک میں دیکھا جاسکے گا اوراس کے ذریعہ بات چیت کی جاسکتی ہے۔
خراب صورتحال سے گزر رہا ہے پاکستان
پاکستان اس دوران خراب صورتحال سے جدوجہد کررہا ہے۔ ملک کے حالات کافی نازک بنے ہوئے ہیں۔ ایک طرف اقتصادی حالات نے پاکستان کی کمرتوڑی ہوئی ہے۔ وہیں سیاسی حالات بھی انتہائی بدترہوتے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو ضرورت کی چیزوں کی خریداری کے لئے کئی گنا زیادہ پیسے دینے پڑ رہے ہیں۔ دال کی قیمتیں 300 روپئے کلو کو پار کرچکی ہیں۔
سیاسی حالات سنجیدہ
وہیں بات کریں سیاسی حالات کی تو وہ انتہائی خراب ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے حامی ہر روز ہنگامہ کر رہے ہیں۔ ملک کے عوام نے شہبازشریف حکومت کے خلاف آوازاٹھانا شروع کردیا ہے، جس سے حکومت بوکھلائی ہوئی ہے۔ وہیں عمران خان کے حامیوں نے بھی پاکستانی حکومت کی ناک میں دم کر رکھا ہے، جس کے بعد شہبازحکومت میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا بڑا بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں ایسے حالات بن گئے ہیں یا تو ہمارا یا پھرعمران خان کا قتل کردیا جائے گا۔
کئی جانکاروں کا ماننا ہے کہ پاکستان اس پریشانی سے نجات پانے کے لئے مناسب قدم نہیں اٹھا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے کہنے کے بعد حکومت نے ضروری اشیاء پر ٹیکس تو بڑھا دیا، لیکن اس سے زیادہ کچھ فائدہ ہوتا ہوا نہیں نظرآرہا ہے۔ بلکہ ملک مزید قرض میں ڈوبتا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کو ابھی تک لون نہیں دیا ہے، لیکن ملک دبئی اور چین سے کافی مقدار میں پیسے بطور قرض لے چکا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…