اسپورٹس

Lalit Modi: للت مودی نے راہل گاندھی کے خلاف برطانوی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا،آخر ایسا کیا ہوا؟

Lalit Modi: للت مودی نے کرکٹ کے کھیل میں ایک نیا فورمیٹ دیا ہے۔ یہ فورمیٹ ٹی ٹوئنٹی کہلاتا ہے۔ اس فورمیٹ نے کرکٹ کی دنیا کو نیا مقام عطا کیا ہے۔ آج پوری اس کرکٹ کے اس نئے کھیل کے انداز کو انڈین پریمیئر لیگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔اور فورمیٹ لوگوں کے سروں پر جادو کی طرح چھایا ہوا ہے۔

مفرورآئی پی ایل  کے بانی للت مودی نے جمعرات کو کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرنے سے چند دن پہلے، سورت کی ایک عدالت نے راہل گاندھی کو ‘مودی سرنیم’ کے بارے میں ان کے تبصرے کے لیے ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  سال 2019 میں کرناٹک کے کولار میں ایک انتخابی ریلی کے دوران راہل گاندھی نے للت مودی اور مفرور ہیروں کے تاجر نیرو مودی کو جوڑتے ہوئے کہا، ’’تمام چوروں کی کنیت مودی کیسے ہو سکتی ہے…؟

لندن میں مقیم للت مودی، جو آئی پی ایل میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد ہندوستان سے فرار ہونے کے بعد 2010 سے لندن میں مقیم ہیں، ٹوئٹر پر راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کاش میں انہیں  (راہل گاندھی) خود کو پوری طرح سے پربیوقوف ثابت کرتا ہوا دیکھنے کے لئے منتظر ہوں۔”

اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹس میں للت مودی نے سوال کیا کہ انہیں کس بنیاد پر بھگوڑا کہا گیا؟ انہوں نے لکھا، “میں دیکھ رہا ہوں کہ ٹام، ڈک اور گاندھی خاندان کا کوئی فرد مجھے بار بار مفرور کہتا ہے… کیوں؟ کیسے؟ مجھے اس کیس میں کب سزا سنائی گئی…؟”

 للت مودی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’’میں نے راہل گاندھی کے خلاف برطانوی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مجھے یقین ہے کہ انہیں اہم ثبوت پیش کرنے ہوں گے‘‘۔ للت مودی نے راہل گاندھی ذریعہ انہیں ‘انصاف کا بھگوڑا’ کہنے کی بنیاد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں کبھی کسی جرم میں سزا نہیں ملی۔

للت مودی نے  یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے ‘دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ’ بنایا، انہوں نے تقریباً 100 بلین امریکی ڈالر کمائے۔ انہوں نے کہا کہ للت مودی کے خاندان نے گاندھی خاندان کے مقابلے میں ہندوستان کے لیے زیادہ کام کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago