بھارت ایکسپریس۔
لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دن یعنی یکم جون کو انڈیا الائنس کے سینئرلیڈران کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں الیکشن کے نتائج کے ساتھ ساتھ آگے کی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے نتائج 4 جون کو آئیں گے۔ ایسے میں نتائج سے پہلے ہی انڈیا الائنس کی میٹنگ کافی اہم مانی جا رہی ہے۔ الیکشن کے بعد کی صورتحال کے پیش نظرہونے والی میٹنگ میں اتحاد بنائے رکھنے کی کوشش اورآگے کی تیاری کی حکمت عملی سے متعلق ہے۔
دہلی میں یکم جون کو انڈیا الائنس کی ہونی والی میٹنگ میں سبھی اتحادیوں کومیٹنگ میں حصہ لینے کے لئے مدعوکیا گیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ میٹنگ الیکشن کا جائزہ لینے اورنتائج کے بعد کی صورتحال سے متعلق منعقد کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ انڈیا الائنس کے مستقبل کے پیش نظربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اپوزیشن کا دعویٰ، انڈیا الائنس کی بنے گی حکومت
انڈیا الائنس کی میٹنگ ایسے وقت ہو رہی ہے، جب لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہوگی۔ اتنا ہی نہیں تمام سیاسی پنڈت بھی مان رہے ہیں کہ بی جے پی گزشتہ الیکشن سے کم سیٹ پا رہی ہے۔ حالانکہ بی جے پی نے ’400 پار‘ کا نعرہ دیا ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ این ڈی اے الائنس تیسری بارحکومت بنائے گی۔
وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران دعویٰ کر رہے ہیں کہ این ڈی اے اکثریت حاصل نہیں کرپائے گی اور انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی۔ کانگریس کے صدر ملیکا ارجن کھڑگے سے لے کرراہل گاندھی، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادو سمیت اپوزیشن لیڈرانڈیا الائنس کی حکومت بنانے کی بات کر رہے ہیں۔
یکم جون کو انڈیا الائنس کی میٹنگ کیوں؟
انڈیا الائنس کی میٹنگ سے متعلق سبھی کے من میں سوال ہے کہ انتخابی نتائج سے پہلے اپوزیشن لیڈران کی میٹنگ کیوں ہو رہی ہے؟ اسے لے کرواضح طورپرابھی کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے، لیکن یہ میٹنگ اس دن رکھی گئی ہے، جس دن عام آدمی پارٹی کے کنوینراوردہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت کا آخری دن ہے۔ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ نے یکم جون تک کی ہی عبوری ضمانت دی ہے اور دو جون کو سرینڈر کرنا ہوگا۔ حالانکہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنی ضمانت کی مدت کو ایک ہفتے مزید بڑھانے کے لئے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔
اروند کیجریوال کی پارٹی انڈیا الائنس کی پارٹیوں میں سے ایک اہم پارٹی ہے۔ کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے دہلی، گجرات، گوا، چنڈی گڑھ اور ہریانہ میں کانگریس کے ساتھ الائنس میں لوک سبھا کا الیکشن لڑا، جبکہ پنجاب میں دونوں الگ الگ لڑ رہی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ اس بار عام آدمی پارٹی گزشتہ الیکشن سے بہتر نتائج لانے میں کامیاب رہے گی۔ ایسے میں اروند کیجریوال کا کردار الیکشن کے بعد کافی اہم ہونے والا ہے، اس لئے ان کے جیل جانے سے پہلے ان کی موجودگی میں انڈیا الائنس کے اعلیٰ لیڈران بیٹھ کر مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرلینا چاہتے ہیں۔
لوک سبھا الیکشن 2024 میں کیا ہے پوزیشن؟
سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ لوک سبھا الیکشن 2024 میں کسی بھی پارٹی کے حق لہردکھائی نہیں دے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الگ الگ ریاستوں میں الگ طرح کی سیاسی لہردیکھنے کو مل رہی ہے۔ 2014 اور 2019 کی طرح بی جے پی کے حق میں اس بار لہرنہیں ہے۔ ایسے میں بی جے پی کے لئے اپنے پرانے نتائج کو دوہرانا آسان نہیں ہے۔ این ڈی اے الائنس اگراکثریت سے دور رہتا ہے تو پھر انڈیا الائنس میں شامل پارٹیوں کا کردار کافی اہم ہوجائے گا۔ ایسے میں انڈیا الائنس نتائج کے بعد کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کرکے مستقبل کی حکمت پر ابھی سے ہی غوروخوض کرنے میں مصروف ہوگیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…
مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…
حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…