آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی-20 میچ میں ہندوستان نے تاریخ رقم کردی ہے۔ اس مقابلے میں سوریانش شیڈگے اورپرنس یادونے ہندوستان کے لئے اپنا ٹی-20 انٹرنیشنل ڈیبیوکیا ہے۔ سوریانش شیڈگے اورسوریانش یادوکے لئے ٹی-20 ڈیبیوکرنے والے بالترتیب 120ویں اور121ویں کھلاڑی ہیں۔ ٹی-20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کا ڈیبیوکروانے کے معاملے میں بھارت دوسرے مقام پرہے۔
سوریانش شیڈگے کونتیش کمارریڈی کے ری پلیسمنٹ کے طورپرآئرلینڈ سیریزکے لئے ہندوستانی اسکواڈ میں موقع ملا تھا۔ وہیں پرنس یادونے کچھ دن پہلے ہی افغانستان کے خلاف اپنا ونڈے ڈیبیوکیا تھا۔ آپ کوبتا دیں کہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کا ڈیبیوکروانے کا ورلڈ کپ پاکستان کے نام ہے۔
سوریانش شیڈگے آئی پی ایل-2026 میں پنجاب کنگس کے لئے کھیلتے ہیں اورہندوستانی گھریلوکرکٹ میں ممبئی کے لئے کھیلتے ہیں۔ وہیں پرنس یادوانڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل-2026) میں لکھنو سپرجائنٹس کے لئے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں افغانستان کے خلاف دو ونڈے میچوں میں تین وکٹ حاصل کئے تھے۔
پاکستان ہے نمبر-1
انٹرنیشنل ٹی-20 کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان نے اب تک سب سے زیادہ 125 کھلاڑیوں کا ڈیبیوکروایا ہے۔ اس معاملے میں ہندوستان دوسرے مقام پرہے، کیونکہ سوریانش شیڈگے اورپرنس یادوکوٹی-20 ڈیبیوکیپ ملنے کے بعد ہندوستان کے لئے 121 کھلاڑیوں نے ٹی-20 ڈیبیوکرلیا ہے۔ سوریانش شیڈگے اورپرنس یادو سے پہلے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستان کے لئے ڈیبیو کرنے والے آخری کھلاڑی ہرشت رانا تھا۔ انہوں نے جنوری 2025 میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیوکیا تھا۔ ہرشت رانا اس کے بعد 10 ٹی-20 میچوں کا تجربہ حاصل کیا ہے۔ ہرشت رانا کے ڈیبیو513 دنوں کے بعد ہندوستان نے کسی کھلاڑی کوٹی-20 ڈیبیوکیپ سونپی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بے موسم بارش نے جہاں ایک طرف کسانوں کی تشویش بڑھا دی ہے، وہیں دوسری…
سی جے پی کے لیڈر ابھجیت دیپکے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا…
پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…
پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…
راہل گاندھی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ جب تک عرضی میں اٹھائے…
دہلی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں ٹریفک متاثر…