قومی

”اب یوپی میں نہیں ہوتے فسادات، محرم پربھی امن کا ماحول…“ 2017 کے پہلے مہینوں-مہینوں ہوتا تھا کرفیو، ہاتھرس میں سماجوادی پارٹی-کانگریس پر یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار(28 جون) کوہاتھرس میں 548 کروڑروپئے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے خاص طورپرمحرم کا ذکرکیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ریاست میں تقریباً 12,000 محرم کے جلوس نکلے، لیکن کہیں بھی ہنگامہ، پتھراؤیا کرفیوجیسی صورتحال نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کچھ لوگ دوسرے لوگوں کے گھروں کے سامنے ڈھول-تاشے بجاکرماحول کوخراب کرتے تھے، لیکن اب یہ سب بند ہوگیا ہے اورتمام مذہبی تقریبات پُرامن طریقے سے منعقد کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 2017 سے پہلے ریاست کے ہرضلع میں فسادات ہوتے تھے اورمہینوں تک کرفیولگا رہتا تھا، جس سے عام لوگوں کوپریشانی ہوتی تھی۔ لیکن آج حالات بدل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش پہلے فسادات اورکرفیو کے لئے بدنام تھا، لیکن گزشتہ 9 سالوں میں ریاست میں کوئی فساد، کرفیویا غنڈہ گردی نہیں ہوئی ہے۔

“محرم کی تقریبات پُرامن طریقے سے منعقد ہوئیں: یوگی آدتیہ ناتھ”

انہوں نے کہا کہ محرم کی حالیہ تقریبات بھی پُرامن طریقے سے اختتام پذیرہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل محرم کے نام پرسڑکوں پرہتھیاروں کی نمائش کی جاتی تھی اورتلواربازی کے دوران راہگیروں پرحملہ کیا جاتا تھا۔ تعزیہ کے جلوسوں کے نام پرغریبوں کی جھونپڑیاں گرائی گئیں، بالکونیاں توڑدی گئیں اورہائی ٹینشن بجلی کی تاریں ہٹانے کے لئے دباؤڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے واضح انتظامات کئے ہیں کہ کسی غریب کی جھونپڑی یا مکان کونہیں گرایا جائے گا اورنہ ہی ہائی ٹینشن پاورلائنوں کوہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پرتعزیہ کی اونچائی کوکم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تعزیہ بہت زیادہ اونچا ہوگا توہائی ٹینشن لائن کی چپیٹ میں آنے کا خطرہ رہے گا، اس لئے حفاظت سب سے پہلے ہے۔

تعزیے کی اونچائی محدود رکھنی ہوگی: سی ایم

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ محرم کے نام پراب ریاست میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوتا۔ اب نہ کسی کی جھونپڑی توڑی جاتی ہے اورنہ ہی کسی کوکسی طرح کی پریشانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ تعزیے کو سجائیے، لیکن کسی غریب کا گھرتوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعزیے کی اونچائی محدود رکھنی ہوگی۔ اگرتعزیہ بہت اونچا ہوگا توبجلی کے تاروں کی چپیٹ میں آنے کا خطرہ ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Milk Price Hike: مہنگائی کی زوردار مار! ٹونڈ ملک سے دہی تک سب کچھ مہنگا، جانیے تازہ ریٹ

جس دودھ کے بغیر دن کی شروعات مشکل ہے، اب اسی کے لیے جیب مزید…

47 minutes ago

SIR Controversy: ایس آئی آر پر این ڈی اے میں پھوٹ کے آثار! بی جے پی کے 3 بڑے اتحادی الیکشن کمیشن کے سامنے، مانگی وضاحت

چراغ پاسوان کی ایل جے پی (رام ولاس)، اپیندر کشواہا کی آر ایل ایم اور…

1 hour ago

Amit Shah Tribute: وزیر داخلہ امت شاہ کا خراج عقیدت: تیسرے پاتشاہ شری گرو امرداس جی کے جوتی جوت دیوس پر پیش کیا نمن

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھ مذہب کے تیسرے گرو، شری گرو امرداس جی…

1 hour ago

Ishwar Chand Vidyasagar Jayanti: ’ورن پریچے‘ سے ’بیوہ کی دوبارہ شادی‘ تک، ایشور چندر ودیا ساگر کی خدمات کو امت شاہ نے ایسے کیا یاد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بنگال نشاۃ ثانیہ کے عظیم ستون اور معروف سماجی…

2 hours ago