قومی

India alliance PM candidate: انڈیا الائنس کی جیت ہونے پر 48 گھنٹے میں وزیراعظم کا ہوجائے گا اعلان، جانئے کانگریس نےکیسا فارمولہ کیا تیار

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے جمعرات کو کہا کہ انڈیا بلاک کو لوک سبھا انتخابات میں مکمل اکثریت ملے گی اور اس کے بعد صرف 48 گھنٹوں کے اندر وزیر اعظم کا انتخاب ہو جائے گا۔ جو بھی اتحاد میں زیادہ نشستیں حاصل کرے گا وہ  وزیر اعظم کے عہدے کے لیے زیادہ دعویدار ہوگا۔ سات مرحلوں والے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے آخری دن پی ٹی آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، کانگریس کے جنرل سکریٹری نے یقین ظاہر کیا کہ انڈیا بلاک کو 272 کے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ سیٹیں ملیں گی۔کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ‘اگر انڈیا بلاک کی حکومت بنتی ہے تو این ڈی اے کے اتحادی بھی اس اتحاد میں شامل ہوسکتے ہیں، حالانکہ کانگریس ہائی کمان ان کو شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

جے رام سے پوچھا گیا کہ کیا انتخابات کے بعد این ڈی اے کے اتحادیوں جیسے نتیش کمار اور ٹی ڈی پی کے صدر این چندرابابو نائیڈو کے لیے دروازے کھلے ہوں گے۔اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نتیش کمار بیک فائر کرنے کے ماہر ہیں۔ نائیڈو نے 2019 میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ رمیش نے کہا کہ  انڈیااور این ڈی اے کے درمیان دو آئی کا فرق ہے۔ آئی فارانسانیت ، آئی فار ایمانداری۔ جن پارٹیوں میں ایمانداری اور انسانیت ہے لیکن وہ این ڈی اے میں ہیں وہ انڈیا بلاک میں شامل ہوں گی۔ عوام سے مینڈیٹ ملنے پر بننے والی حکومت آمر نہیں عوام کی حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ “کانگریس ہائی کمان، کھرگے جی، راہل جی، سونیا جی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں انڈیا بلاک میں شامل کیا جائے یا نہیں۔

ووٹنگ کے چھ مراحل کے بعد زمینی سطح پر سیاسی صورتحال کے بارے میں ان کے جائزے کے بارے میں پوچھے جانے پر، رمیش نے کہا، “میں تعداد میں نہیں جانا چاہتا، لیکن میں صرف اتنا کہہ رہا ہوں کہ ہمیں (انڈیا بلاک) واضح اور  فیصلہ کن اکثریت ملنے جارہی ہے۔ 273 واضح اکثریت ہے لیکن یہ فیصلہ کن نہیں ہے، جب میں واضح اور فیصلہ کن کہتا ہوں تو میرا مطلب 272 سیٹوں سے بہت زیادہ ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2004 کے نتائج 2024 میں دوبارہ دہرائے جائیں گے۔ جے رام رمیش نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ راجستھان، کرناٹک، تلنگانہ اور مہاراشٹر میں کانگریس کو اچھی برتری حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور آسام میں اپنے حالات کو بہتر بنائیں گے۔ مجموعی طور پر، بیس سال کے بعد، ہم 2004 جیسی صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انڈیا بلاک کے شراکت داروں کی یکم جون کو ہونے والی مبینہ میٹنگ کا ایجنڈہ کیا ہے تو رمیش نے کہا کہ ان کے پاس کوئی مستند اطلاع نہیں ہے کہ اس دن میٹنگ ہونے والی ہے، لیکن انڈیا بلاک کے لیڈران ضرور ملاقات کریں گے۔

پی ایم کے عہدے کے لیے انتخاب پر جے رام رمیش نے کہا، “2004 میں انتخابی نتائج 13 مئی کو آئے اور یو پی اے 16 مئی کو بنی تھی۔ 17 مئی کو وزیر اعظم کے طور پر ڈاکٹر منموہن سنگھ کا نام سامنے آیا تھا۔ سنگھ کا نام سامنے آنے میں تین دن سے بھی کم وقت لگا۔حالانکہ مسز گاندھی نے واضح کر دیا تھا کہ وہ اس عہدہ کو قبول نہیں کرنا چاہتیں۔ اس بار اتحادمنتخب کرے گا کہ وزیراعظم کون ہوگااوریہ منطقی ہے کہ جو پارٹی سب سے زیادہ سیٹ حاصل کرے گی وہ اتحاد کی قیادت کرنے اور حکومت بنانے کی فطری دعویدار ہوگی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وزیر اعظم کے انتخاب پر اتفاق رائے پیدا کرنا آسان ہوگا، کانگریس لیڈر نے کہا کہ اتحاد کا نعرہ ‘میں نہیں، ہم نہیں، میرا نہیں، ہمارا نہیں’ ہے۔ ناقدین کے یہ کہنے پر کہ اس طرح کا متنوع اتحاد استحکام کے لیے اچھا نہیں ہو سکتا، رمیش نے کہا کہ منموہن سنگھ کا یو پی اے مخلوط حکومت چلانے کے 10 سال اس کا بہترین ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک مستحکم، شفاف، جوابدہ اور ذمہ دار حکومت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

16 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago