قومی

INDIA alliance MPs and leaders are peacefully heading to Gandhi Smriti: راہل گاندھی کے گھر میٹنگ ختم، بس میں بیٹھ کر گاندھی اسمرتی بھون جا رہے ہیں اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ

نئی دہلی: کانگریس لیڈرراہل گاندھی کی رہائش گاہ پرانڈیا الائنس کی اہم میٹنگ ہوئی اورمیٹنگ کے بعد سبھی لیڈربس میں بیٹھ کرگاندھی اسمرتی بھون جا رہے ہیں، جوراہل گاندھی کے گھرسے تقریباً 2 کلومیٹردورہے۔ اتحاد کی یہ میٹنگ نیٹ پیپرلیک کے موضوع پردہلی میں چل رہے طلبا کے احتجاج سے متعلق تھی۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرپوسٹ کے ذریعہ جانکاری دی ہے کہ ابھی انڈیا الائنس کے اراکین پارلیمنٹ اورلیڈران پُرامن طریقے سے تیس جنوری مارگ پرگاندھی اسمرتی جا رہے ہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا ہے، ’’ہم ان طلبا کویاد کرنے جا رہے ہیں، جنہیں ہم نے کھودیا، وہ بچے جنہیں نیٹ پیپرلیک کے بعد اپنی جان دینے کے لئے مجبورہونا پڑا اورہم ان طلبا کے ساتھ کھڑے ہونے جا رہے ہیں جو آج زخمی ہیں، جنہیں انصاف اورجوابدہی کے لئے پُرامن مطالبہ کرنے پرپیٹا گیا۔ ہندوستان کے طلبا اکیلے نہیں ہیں۔ پورا اپوزیشن ان کے اوران کے مطالبات کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘

انڈیا گیٹ جانا چاہتے تھے اپوزیشن لیڈران

راہل گاندھی نے بعد میں کہا، ’’ہمارے طلبا سڑکوں پر ہیں، اس لئے اپوزیشن کے سبھی اراکین پارلیمنٹ کولگا کہ ہمیں بھی سڑکوں پراترنا چاہئے۔ اپوزیشن کے سبھی اراکین پارلیمنٹ انڈیا گیٹ جانا چاہتے تھے۔ انہوں نے منع کردیا اور ہمیں روک دیا۔ پھرہم نے کہا کہ ہم تیس جنوری (گاندھی اسمرتی) جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بس یہیں کھڑی کردی ہے۔ ہم آگے نہیں بڑھ پا رہے ہیں، لیکن اہم پیغام طلبا کے لئے ہے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔‘‘

راہل گاندھی کے گھرپہنچیں سونیا گاندھی

اس میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی بھی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کی رہائش گاہ پرپہنچی تھیں۔ ان کے علاوہ آرجے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا اورکانگریس ایم پی امریندرسنگھ راجا وڈنگ بھی راہل گاندھی کی رہائش گاہ پرپہنچے تھے۔ وہیں، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شردپوار) کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے بھی ان کی رہائش گاہ پرپہنچی تھیں۔

منوج جھا نے کہا- نوجوانوں میں بہت بے چینی

منوج جھا نے کہا کہ ’’جنترمنتراورالگ الگ ریاستوں میں جو ہو رہا ہے، اسے دیکھئے۔ نوجوانوں میں بہت بے چینی ہے۔ آنے والے وقت میں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ہم کیا کررہے ہیں۔ ملک کے حالات دیکھ کرمجھے تشویش ہو رہی ہے۔‘‘ جبکہ امریندرسنگھ راجا وڈنگ نے میٹنگ سے پہلے کہا تھا، ’’اگرہم اپنا منصوبہ بتا دیں گے، تودشمن بہت محتاط ہیں۔ دہلی پولیس اورامت شاہ کے لوگ پہلے ہی یہاں آچکے ہیں۔  ہم لڑیں گے اورجیتیں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago